پاکستان کوسیاسی، معاشی اور جمہوری طاقت بنائیں گے،بلاول

ینظیر بھٹو کا مشن عوام کو خوشحالی، تحفظ اور انصاف دینا تھا
0
75
bilawal benair

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کی برسی پر پیغام میں کہا ہے کہ شہداءِ سانحہ کار ساز نے جانیں قربان کر کے تاریخ میں ایک ناقابلِ فراموش داستان رقم کی

بلاول زرداری کاکہنا تھا کہ شہداء کی قربانی ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم جمہوریت کی خاطر ہر مشکل کا مقابلہ کرنے اور جیتنے کا عزم رکھتی ہے، ہولناک اور خونریز سانحے کا غم و غصہ آج بھی قوم کے ذہنوں میں کل کی طرح تازہ ہے،آج کے دن ہم سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کے لئے اللہ تعالیٰ سے رحمت کے طلبگار ہیں،میں پارٹی کی جانب سے شہداء کے خاندانوں سے بھی یکجہتی کا اظہار اور سلام پیش کرتا ہوں،سانحہ کارساز یاد دلاتا رہے گا کہ آمریت اور دہشتگردی کا گٹھ جوڑ تہذیب اور انسانیت کا دشمن ہے،18 اکتوبر 2007ع کا دن شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی وطن واپسی کی شکل میں، دراصل، ملک میں جمہوریت کا ازسرِنو آغاز تھا،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا مشن عوام دوست پالیسیوں کے ذریعے پاکستان کو عالمی سطح پر جمہوری اور معاشی طاقت بنانا تھا،شہید محترمہ بینظیر بھٹو ایک جامع ویژن و مشن کے ساتھ وطن واپس آئیں تھیں،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا مشن پاکستانی عوام کو آمریت اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ سے آزاد کرانا تھا،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا مشن عوام کو بے روزگاری، غربت اور ناانصافیوں کے چنگل سے جان چھڑانا تھا،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا مشن عوام کو خوشحالی، تحفظ اور انصاف دینا تھا،میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اس ویژن و مشن کو عملی جامہ پہنائیں گے،ہم اپنے ملک کو عالمی سطح پر سیاسی، معاشی اور جمہوری طاقت بنائیں گے،یہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیں سکھایا ہے کہ حالات کتنی ہی کٹھن کیوں نہ ہوں، منزل تک پہنچنے کے لئے راستہ ضرور ہوتا ہے

عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

Leave a reply