اسلام آبادمولانا فضل الرحمن بتائیں کہ وہ اس آزادی مارچ سے ملک اور اسلام کی کیا خدمت کرناچاہتے ہیں ، یہ آزادی مارچ فتنے سے کم نہیں ،ان خیالات کااظہار جامعہ بنوریہ کے شیخ الحدیث مفتی نعیم نے قوم کے نام پیغام میں کیا ،
اوکاڑہ میں بچوں پر ظلم ! ماوں کے نام پیغام
اطلاعات کےمطابق : جامعہ بنوریہ نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی مخالفت کر دی، مفتی نعیم کا کہنا ہے کہ دینی طلبہ کو سیاست میں استعمال نہ کیا جائے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور پیر نورالحق قادری نے جامعہ بنوریہ کی طرف سے ملک و ملت کے حق میں بیان کو سراہااور کہا کہ جامعہ بنوریہ نے ہمیشہ ملک کے مفاد میں فیصلے دیئے
جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم نے کہا دینی طلبہ کو سیاست میں استعمال نہ کیا جائے، اس سے دنیا میں اچھا تاثر نہیں جائے گا، مدارس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے، دینی مدارس غیر سیاسی ہوتے ہیں۔
اب استعفے دیے نہیں لیےجاتے ہیں ، نئ کہانی سامنے آگئی
جامعہ بنوریہ کے مہتمم نے مزید کہا کہ تمام مدارس سے درخواست ہے کہ اپنے طلبہ کو مارچ یا دھرنے میں شریک نہ کریں، کسی طالب علم کو کچھ ہوا تو مدرسے کی بد نامی ہوگی۔
جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم نے کہا جامعہ میں 53 ممالک کے طلبہ زیر تعلیم ہیں، اگر ان ممالک میں یہ پیغام جائے گا کہ یہاں طلبہ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے تو وہ اپنے طلبہ نہیں بھیجیں گے۔