جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس عمومی کا اہم اجلاس 6اور 7 مارچ کو سکھر میں طلب کر لیا گیا ، اجلاس میں ملک بھر سے جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کے ارکان شریک ہونگے ۔
اجلاس کی صدرات جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے ۔

ترجمان جمیعت علمائے اسلام اسلم غوری نے مزید بتایا کہ اجلاس میں صوبائی جماعتیں حکومت مخالف لانگ مارچ بارے اپنی تیاریوں کی رپورٹ پیش کریں گی ۔پی ڈی ایم سمیت دیگر سیاسی امور پر غور وخوض ہوگا ۔اجلاس میں لانگ مارچ بارے حتمی حکمت عملی طے کی جائے گی

Shares: