ریاست جموں و کشمیر میں بھارتی کرفیو کے باوجود فوج کے خلاف نفرت اور پتھر بازی عروج پر ہے۔ ضلع اننت ناگ میں لوگوں نے ایک واقعہ ٹرک کو فوجی گاڑی سمجھ کر پتھراﺅ کیا جس سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار
پولیس کے مطابق بیج بہاڑہ کے رہائشی نور محمد ڈار کے ٹرک کو لوگوں نے غلطی سے سیکورٹی گاڑی سمجھ کر انھیں پتھروں سے نشانہ بنایا۔ اس پتھر بازی میں ڈار کو سر میں چوٹ لگی ۔ انھیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

دریں اثنابھارتی حکومت ابھی بھی اس بات پر مصر ہے کہ کشمیر میں حالات معمول پر ہیں۔ لیکن کانگریس نے بھارتی حکومت کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے ۔یاد رہے کہ حکومت نے کانگریس کے وفد کو سری نگر جانے سے روک دیا تھا۔

Shares: