مقبوضہ جموں سے امرناتھ یاتریوں کی روانگی ایک دن کیلئے معطل کر دی گئی ہے، یاترا کیلئے یہ معطلی یوم شہدائے کشمیر کے حوالہ سے ہڑتال کے پیش نظر کی گئی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ آج مقبوضہ جموں سے کسی بھی امرناتھ یاتری کو وادی کشمیر کی طرف روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، یاد رہے کہ جموں کشمیر میں ہر سال 13 جولائی کو یوم شہداء کے طور منایا جاتا ہے، 1931میں آج ہی کے دن ڈوگرہ مہاراجہ کی فورسز نے سرینگر سینٹرل جیل کے باہر گولیاں چلا کرمتعدد افراد کو موت کے گھاٹ اتارا تھا،
مقبوضہ کشمیر میں آج بھی یوم شہداء کشمیر کے حوالہ سے مکمل ہڑتال کی جارہی ہے اور تمام کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، امرناتھ یاترا امسال یکم جولائی سے شروع ہوئی اور تاحال جاری ہے.