ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ واربرٹن پولیس نے مختلف کاروائیوں میں تین پتنگ باز اور ہوائی فائرنگ کر نے والے ملزم سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان سے ناجائز اسلحہ پتنگیں اور ڈور برآمد،
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ واربرٹن پولیس نے ناجائز اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عارف کو موقع پر گرفتارکر لیا اور ملزم کے قبضہ سے بلا
لائسنس بندوق 12 بور اور کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ مزید کاروائی کے دوران 3 پتنگ بازوں حمزه،رحیم اور عاطف کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 25 پتنگیں اور ڈور برآمد کر لی اور ملزمان کے خلاف
مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی پی اوننکانہ اسماعیل الرحمن کھاڑک نے ایس ایچ او تھانہ واربرٹن محمد بوٹا اور ہمراہی ٹیموں کوشابای دی۔ ڈی پی او ننکانہ نے کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے قانون شکنی کے مرتکب
ہیں۔ پتنگ بازی کا جان لیواکھیل کھلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون بلا امتیاز جاری رہے گا۔

Shares: