ایک طرف کرونا وائرس پھیل رہا ہے تو دوسری طرف جناح ہسپتال لاہور ڈس انفیکشن یونٹ بند کر دیا گیا

0
54

ایک طرف کرونا وائرس پھیل رہا ہے تو دوسری طرف جناح ہسپتال لاہور ڈس انفیکشن یونٹ بند کر دیا گیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایک طرف کرونا وائرس پھیل رہا ہے تو دوسری طرف Disinfection Unit بند کر کے رکھ دیے ہیں. ایک ہسپتال کا یہ حال ہے تو باقی جگہوں کا اللہ ہی حافظ ہے .حکومت پاکستان اور وزارت صحت کو ایسے بلنڈرز کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ جہاں کرونا کے بچاؤ کے انتظامات سب سے زیادہ ہونے چاہیے وہاں جان بوجھ کر بے احتیاطی کی جارہی ہے .
https://twitter.com/arshadm1988/status/1267797792363368450?s=20
واضح رہے کہ پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 1621 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 76 ہزار 398 ہو گئی ہے

کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 938 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 27 ہزار 850، سندھ میں 29 ہزار 647، خیبر پختونخوا میں 10 ہزار 485، بلوچستان میں 4 ہزار 514، گلگت بلتستان میں 738، اسلام آباد میں 2 ہزار 893 جبکہ آزاد کشمیر میں 271 مریض ہیں

پاکستان میں اب تک 5 لاکھ 77 ہزار 974 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 548 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 27 ہزار 110 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے.

Leave a reply