فلسطین کی آزاد ی کیلئے جہاد میں جانے کی اجازت دی جائے،پولیس اہلکار کا آئی جی کو خط

آئے دن اسرائیل معصوم فلسطینیوں پر بمباری کر رہا ہے
0
91

پاکستانی پولیس افسر نے اسرائیل کیخلاف جہاد پر جانے کی اجازت مانگ لی

پاکستان کے صوبہ سندھ کی پولیس میں تعینات انسپکٹر نے حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف اعلان جہاد میں حصہ لینے کے لئے آئی جی سندھ کو خط لکھ کر اجازت مانگ لی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ٹو سٹی ساؤتھ زون میں تعینات انسپکٹرفیاض احمد جانوری نے آئی جی سندھ کو ایک خط لکھا ہے جس میں انسپکٹر فیاض احمد جانوری نے جہاد میں جسمانی طور پر اپنا حصہ جہاد میں ڈالنے کے لیے آئی جی سندھ نے باضابطہ اجازت مانگی ہے

خط میں پولیس اہلکار نے حماس کی مدد کے لئے اپنی تنخواہ کا دس فیصد بھی دینے کا اعلان کیا اور کہا ہے پاکستان کے رفاہی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کو تنخواہ کا دس فیصد حصہ دوں گا،خط میں مزید کہا گیا کہ فلسطین کی آزادی تک جہاد میں شریک رہنا چاہتا ہوں،

آئی جی سندھ کو لکھے گئے خط میں پولیس انسپکٹر کا کہنا تھا کہ میں پولیس فورس میں اس لیے آیا تھا کہ اپنی قوم، ملک اور مسلمان بھائیوں کی خدمت کرنے کے لیے خود کو صرف کروں، نہ کہ مال بناؤں،ماضی کے سیلاب میں میرا گھر ڈوب گیا تھا، جو پریشانی میں نے دیکھی تو میں محسوس کر سکتا ہوں کہ اس وقت میرے فلسطینی بہن بھائی کیسے بے سر و سامان تکلیف میں ہوں گے،یہی سوچ سوچ کر میں دن، رات کرب سے گزر رہا ہوں،میں انسانی ہمدری اور اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں اور انہی جذبات کو دل میں رکھتے ہوئے میں نے اپنی تنخواہ کا 10 فیصد حصہ فلسطینی عوام کے لیے وقف کرنے کا ارادہ کیا ہے.

واضح رہے کہ حماس کے حملے کے بعد اسرائیل نے فلسطین پر حملہ کیا ہے، آج حملے کو نو روز گزر چکے ہیں، آئے دن اسرائیل معصوم فلسطینیوں پر بمباری کر رہا ہے

وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان

 پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ 

اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟

اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

Leave a reply