جہانگیر ترین پر خفیہ رپورٹ اور چڑیل کی مخبریاں ، دوڑیں لگ گئیں ، صف بندیاں‌شروع، سنئیے مبشر لقمان کی زبانی

0
70

جہانگیر ترین پر خفیہ رپورٹ اور چڑیل کی مخبریاں ، دوڑیں لگ گئیں ، صف بندیاں‌شروع، سنئیے مبشر لقمان کی زبانی

باغی ٹی وی :سینئر اینکر پرسن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اس وقت حکمرانوں کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں. کیونکہ وزیر اعظم نے ان اہم حکامات جاری کر دیے ہیں. وہ احکامات اس لیے ہیں کہ کل جہانگیر ترین نے اپنے باقاعدہ گروپ کا اعلان کردیا ہے . یہ گروپ نیشنل اسمبلی میں ہے اور صوبائی اسمبلی میں ہے . نیشنل اسمبلی میں راجہ ریاض ان کو لیڈ کر رہے ہیں. سعید اکبر نعمانی پنجا ب میں ان کو لیڈ کریں‌گے جو کہ پنجاب کے بہت ہی کہنہ مشق سیاستدان ہیں.

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اب خط جنگ دونوں کے درمیان کھینچی جا چکی ہے . ان سب ذمہ داران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ آپ نے میڈیا پر کوئی بیان جاری نہیں کرنا . دس دن کے بعد لائحہ عمل جاری کیا جائے گا. ان کا کہنا تھا کہ دس دن کےبعد کیا ہوگا میں‌ آپ کو پہلے ہی بتا دیتا ہوں.

مشرلقمان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر علی جو کہ ہمارے بڑے اچھے دوست ہیں جو کہ شوگر سکمیم رپورٹ تیار کر رہے ییں. جس میں بتایا جائے گا جے کے ٹی اس میں گلٹی ہیں‌ کہ نہیں‌ . یہ رپورٹ وزیر اعظم کے کہنے پر تیار رہی ہیے .
اسی طرح‌ روپوٹ کے بعد اگر جہانگیر کو کین چٹ ملی تو کچھ نہیں ہوگا اور اگر اس رپورٹ میں جہانگری ترین کو قصور وار قرار دیا گیا تو پھر حکمت عملی اور ہوگی .

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ پہلے ہی سے تیار ہے اور اس میں ہوسکتا ہے کہ کوئی تبدیلی کی جائے .کیونکہ تبدیل تو ہ کچھ ہو سکتا ہے . . اور اس طرح رات و رات کچھ بھی ہوسکتا ہے .

مبشر لقمان کا کہناتھا کہ اس رپورٹ میں میں پہلے ہی بتا دیتا ہوں‌کہ جہانگیر ترین کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے . جس میں ان کے خلاف کاروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے .

ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے اس معاملے میں دو آدمی فائدہ اٹھا رہے ہیں . ان میں‌ایک شاہ محمود قریشی اور دوسرے اعظم خان ہیں. اس کے خلاف انہوں نے ٹویٹر پر ٹرینڈ بھی چلایا ہے کہ کپتان ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں‌. جس میں جہانگیر ترین کو کہا گیا ہے کہ عمران کبھی جھکیں‌ گے نہیں . سب یاد ہونا چاہیے .

جبکہ اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں‌ شاہ محمود قریشی کو سب جانتے ہیں‌ کہ وہ کتنی سیٹوں‌ سے کامیاب ہوئے اور بڑی مشکل سے ان کوا ایک سیٹ دلوائی گئی. اور اگر اس سیٹ سے وہ اب الیکشن لڑیں تو اس سے بھی جیت نہیں سکتے .
جبکہ اعظم خان کا کوئی سٹیک ہی نہیں ہے . سب جانتے ہیں‌.

Leave a reply