جنگی مشقوں کے دوران چینی ساختہ جنگی جہاز میں سربراہ پاک فضائیہ کی پرواز

0
75

جنگی مشقوں کے دوران چینی ساختہ جنگی جہاز میں سربراہ پاک فضائیہ کی پرواز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی پاک چین مشترکہ فضائی مشق شاہین- IX کے دوران چینی ساختہ جنگی جہاز J-10 میں پرواز کی

ائیر چیف مجاہد انور خان نے فضائی مشق میں حصہ لینے والے شرکاء کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جنگی مہارت کی بھرپور تعریف کی۔ ایئر چیف مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ ملٹری ایوی ایشن ٹیکنالوجی دور جدید کی عسکری ضروریات کا ایک اہم جز ہے، مشقیں دونوں فضائی افواج کے باہمی تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گی، مشق سے دونوں فضائی افواج کے درمیان موجودہ پیشہ ورانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی

موجودہ حالات کے تناظر میں چینی ملٹری ایوی ایشن ٹیکنالوجی دورِ جدید کی عسکری ضروریات کا ایک اہم جزو ہے اور عصرِ حاضر کے تمام چیلینجز سے مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ایئر چیف مجاہد انور خان نے استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشقیں دونوں فضائی افواج کوایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کا شاندارموقع ہے۔

قبل ازیں چند روز قبل پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔ ایئر بیس پہنچنے پر سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان نے استقبال کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دونوں ممالک کے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور حربی صلاحیت کو سراہا۔میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک چین ایئر فورس کی مشترکہ فوجیں مشقیں شاہین 9 کا مشاہدہ کیا، شاہین سیریز کی پاک چین مشترکہ مشقیں 2011ء میں شروع ہوئیں۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مشقوں سے باہمی اشتراک، آپریشنل ہم آہنگی میں بہتری آئے گی۔ انٹر سروسز ہم آہنگی سے آپریشنل کامیابی کو تقویت ملتی ہے۔ سپہ سالار کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی جنگی مشقوں سے دونوں ممالک کی ائیر فورس کی استعداد کار ، تجربہ سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔ مشتر کہ تربیتی مشقوں سے دونوں ممالک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت ملتی ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مشترکہ فضائی مشقوں سے دونوں ملکوں کی فضائیہ کی حربی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا، پاک فضائیہ کے شاہینوں کا بلند عزم دوسروں سے منفرد کرتا ہے۔ فضائی مشقوں سے دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان پیشہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔ جیو سٹرٹیجک چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجیں مشقیں اہم ہیں۔

یاد رہے کہ چینی اور پاکستانی فضائیہ کے درمیان مشترکہ طور پر ہونے والی فوجی مشقوں "شاہین – IX” میں شرکت کے لئے چین فوجی 7 دسمبر کو پاکستان پہنچ چکے تھے ۔یہ مشترکہ تربیتی مشقیں 2020 کے چین پاکستان فوجی تعاون کے ایک منصوبے کے تحت منعقد کی جا رہی ہیں۔ ان کا مقصد دونوں ممالک کے فوجیوں کے مابین تعلقات کو فروغ دینا اور دونوں ممالک کی فضائیہ کے مابین عملی تعاون کو وسعت دینا ہے۔ان مشقوں سے دونوں اطراف کی افواج کی حقیقی جنگی تربیت اور صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ مشقیں دسمبر کے آخر میں اختتام پذیر ہوں گی۔

Leave a reply