معروف پاکستانی ٹک ٹاکرجنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں۔
باغی ٹی وی : پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کا نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا جنت مرزا ایک کروڑ فالوورز کے ساتھ پاکستان میں کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل بن گئی ہیں-
جنت مرزا نے یہ سنگ میل عبور کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقین نہیں ہورہا کہ واقعی ایسا ممکن ہوسکتا ہے۔
ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں شوق شوق میں یہاں پہنچ جاؤں گی جب آپ کسی سے حسد نہیں کرتے تو صلہ مل ہی جاتا ہے۔
جنت مراز کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک ان کا شوق ہے اور یہ ایک اچھی مصروفیت بھی ہے تین سالوں میں ایک کروڑ فالوورز ہونا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور اس وقت وہ پاکستان میں فالوورز کے حوالے سے ٹک ٹاک میں پہلے نمبر پر ہیں۔