پاکستان کی مقبول و معروف ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کے پہلے گانے نے دھوم مچا دی ، یوٹیوب ٹرینڈنگ میں ٹاپ پر رہا ہے-
باغی ٹی وی : بلال سعید کے گانے شاعر میں ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے محمد علی جوش کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا ان کا گانا رواں ماہ 10 جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا جبکہ گلوکار سرمد قدیر نے اس گانے کو تحریر اور کمپوز کیا ہے۔
یہ گانا 5 منٹ 8 سیکنڈز پر مشتمل ہے جس میں ایک ایسی کہانی دکھائی گئی ہے جہاں ایک نوجوان شاعر خوبصورت اداکارہ سے یک طرفہ محبت کرتا ہے اور پھر ایک وقت ایسا آتا ہے کہ یہ محبت دو طرفہ محبت میں بدل جاتی ہے۔
جنت مرزا کے گانے ’شاعر‘ کو مداحوں کی طرف سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگا جا سکتا ہے کہ یہ گانا یوٹیوب ٹرینڈنگ میں ٹاپ پر ہے-
اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک 45 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چُکا ہے-
انسٹا گرام سکرین شاٹ
مداحوں کی جانب سے گانے کو اس حد تک پذیرائی ملنے پر جنت مرزا نے اپنی انسٹا گرام سٹوری پر مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا تھا کہ اتنا سارا پیار دینے پر آپ سب کا بہت زیادہ شکریہ-
واضح رہے کہ اس سے قبل گلوکار عاصم اظہر کا گانا ’تُم تُم‘ ریلیز ہوا تھا اس گانے کی مرکزی کردار معروف ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق نے ادا کیا تھا جبکہ گانے میں عاصم اظہر، اُردو ریپ سانگ کے گلوکار رامس، طلحہ یونس، طلحہ انجم اور گلوکار و اداکار تیمور صلاح الدین عرف مورو نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور گانے کے آخر میں اداکارہ ہانیہ عامر بھی نظر آئیں تھیں۔