صبا قمر ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کی حمایت میں بول پڑیں

0
27

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر گلوکار عاصم اظہر اور ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کے حق میں بول پڑیں-

باغی ٹی وی : حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر نے پاکستان کی مقبول ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کے ساتھ اپنے نئے آنے والے گانے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی تصویر وائرل ہونے کے بعد جب عاصم اظہر کے مداحوں کو معلوم ہوا کہ اُن کے نئے پروجیکٹ میں اریکا حق اُن کے ساتھ ہیں تو اُس کے بعد سے اُن کے مداح سوشل میڈیا پر عاصم اظہر اور اریکا حق کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

مداحوں کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے عاصم اظہر نے کہا تھا کہ کمال ہے ویسے لوگ پہلے ڈپریشن اور مینٹل ہیلتھ پر لیکچر دیتے ہیں اور کچھ دن بعد خود کسی کو اپنی غنڈہ گردی اور نفرت سے ڈپریشن کا شکار بنا دیتے ہیں –

تاہم اب صبا قمر بھی اریکا حق اور عاصم اظہر کے حمایت میں سامنے آگئیں صبا قمر نے انسٹا گرام کی اسٹوری میں عاصم اظہر اور اریکا حق کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میری زندگی کے مشکل دنوں نے مجھے مضبوط بنایاتھا اور شاید میں پہلے سے ہی مضبوط تھی لیکن لوگوں کی تنقید اور نفرت نے مجھے خود کو ثابت کرنے کا موقع دیا۔

صبا قمر نے کہا کہ یہ ہم سب کو سمجھنے کی ضرورت ہے کیونکہ صرف سفر ہی اندر کا سفر ہے اس سفر میں جہاں ہمارے حمایتی ہوں گے تو وہیں مخالفین بھی ہوں گے لیکن ہمیں ہمت نہیں ہارنی۔

اداکارہ نے لکھا کہ میں گزشتہ دنوں سے دیکھ رہی ہوں کہ سوشل میڈیا پر باصلاحیت نوجوان ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے مہربانی کرکے ایسا نہ کریں بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ مہربان رہیں اور ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا سیکھیں۔

انہوں نے لکھا کہ اریکا جیسے نوجوانوں کو اپنی نفرت ، طنزیہ تبصروبں اور ٹرول سے ذہنی اذیت میں مبتلا نہ کریں آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ یہ کتنا سخت اور وحشتناک ہے ایسا کرنے کی بجائے سب کے لیے پیار و محبت کا اظہار کریں۔

صبا قمر نے لکھا کہ میری تمام سپورٹ اُن تمام نوجوانوں کے ساتھ ہے جو اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے جدوجہد کر رہے

ہیں۔

اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے اریکا حق اور عاصم اظہر کے نئے پروجیکٹ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا کہا کہ میں واقعتاً اس پروجیکٹ کی منتظر ہوں میں پہلے ہی جان چکی ہوں کہ یہ پروجیکٹ ایک شاہکار ثابت ہونے والا ہے

لوگ پہلے ڈپریشن اور مینٹل ہیلتھ پر لیکچر دیتے ہیں اور کچھ دن بعد خود کسی کو اپنی نفرت سے ڈپریشن کا شکار بنا دیتے ہیں عاصم اظہر

 

کتنی جانیں لو گے کب سمجھو گے،ذہنی مسائل کو سنجیدہ کیوں نہیں لیتے؟ صبا قمر

Leave a reply