ننکانہ: ملکیتی زمین پر بناگھر گرانے پر انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل کے خلاف مقدمہ درج

آئی جی پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں :سیکرٹری بورڈ

ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) ملکیتی زمین پر بناگھر گرانے پر انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل کے خلاف مقدمہ درج
پولیس ننکانہ کو مقدمہ درج کرنے سے پہلے تمام معاملات کے بارے میں محکمہ کو آگاہ کرنا چاہیے تھاآئی جی پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں, سیکرٹری بورڈ کی طرف سے پولیس کو لکھے گۓ خط کا متن

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے برسٹر جاوید اقبال کی مدعیت میں ایک مقدمہ نمبر261/24 درج کیا ہے جس میں مدعی مقدمہ کی طرف سے ایف آئی آر میں جو الزامات لگاۓ گۓ ہیں اس کے مطابق کہ مدعی مقدمہ کا ایک ملکیتی مکان جس کا رقبہ پانچ مرلہ ہے اور چٹی کوٹھی روڈ عقب پی ایس او پیٹرول پمپ واقع ہے جس کی ایک دیوار گر گئی تھی اور اس کو تعمیر کر رہے تھے کہ ملک زاہد اپنی ٹیم کے ساتھ وہاں پر آۓ اور زبردستی دروازہ توڑ کر گھر میں گھس گۓ اور مستری مزدوروں کو زدوکوب کیا اور ان کو یرغمال بنائے رکھا,

مدعی مقدمہ نے بتایاکہ وہ جاتے ہوۓ تسلے ,سیمنٹ اور پانی کا پائپ بھی غنڈہ گردی کرتے ہوۓ چوری کرکے لے گۓ، جس پر تھانہ سٹی پولیس ننکانہ نے مقدمہ درج کرلیا,

مقدمہ کے اندراج کے بعد متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری فرید اقبال نے آئی جی پنجاب کو ایک خط لکھا جس کے متن کے مطابق سیکرٹری متروکہ وقف املاک نے کہا کہ ملک زاہد امجد اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر،متروکہ وقف املاک بورڈ، حکومت پاکستان کی طرف سے ان کو انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل کے طور پر فرائض سونپے گئے ہیں، زونل آفس ننکانہ صاحب میں غیر قانونی تعمیرات کو گرانا افسر کی ذمہ داری ہے ,

یہ بھی پڑھٰیں
ننکانہ :باغی ٹی وی کی خبرپرایکشن،زمینوں پرناجائز قبضے اورتعمیرات،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا اعلیٰ سطحی تحقیقات کاحکم
ننکانہ: محکمہ اوقاف کی ملی بھگت سے لینڈ مافیا بے قابو ہو گیا،ڈپٹی کمشنرکا خط
ننکانہ:تیکھےسوالات کاخوف چیئرمین متروکہ وقف املاک صحافیوں کودیکھ کرگوردوارہ جنم استھان کے دروازے سے بھاگ گئے
ننکانہ:متروکہ وقف املاک کی سرکاری اراضی پرحکومتی ممبر قومی اسمبلی کے عزیز و اقارب قبضے کرواتے ہیں،زاہد امجد
ننکانہ:ملک زاہد غریب عورت کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتا تھا،روکا توالزامات کی بارش کردی،رائے آصف کھرل
ننکانہ :متروکہ وقف املاک،آفیسران کاٹرائیکا ،ناجائز گھریلو اور کمرشل قابضین کا سرپرست نکلا
ننکانہ: ہزاروں قابضین کومتروکہ وقف املاک بورڈ کا کرایہ دار بنانے کا فیصلہ,ریکارڈ کی جانچ پڑتال

انچارج تجاوزات نے دیگر عملہ کے ہمراہ چٹی کوٹھی روڈ پر واقع پراپرٹی کا دورہ کیا غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا, اور درخواست دی کہ اس غیر قانونی تعمیر میں ملوث فرد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاۓ، لیکن پولیس نے انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل متروکہ وقف املاک کے کہنے پر کارروائی نہیں کی جبکہ دوسری جانب رانا جاوید کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوۓ مقدمہ درج کردیاجو ضوابط اور ضابطے کو پورا نہیں کیا گیا

متعلقہ ایس ایچ او کا فرض تھا کہ ایف آئی آر درج کرنے سے پہلے اس محکمے سے رپورٹ طلب کرتا لیکن محکمہ کو بتائے بغیر ہی مقدمہ درج کیا گیا ہے ،سیکرٹری بورڈ نے آئی جی پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او ننکانہ صاحب کو چاہیے کہ وہ ایف آئی آر کو منسوخ کریں اور پورے معاملے کی انکوائری کر کے انصاف کے تقاضوں کوپوراکیاجاۓ,درخواست گزار مذکورہ آفیسر اور اس کے دیگر عہدیداروں کو مسلسل سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے جس کے خلاف مناسب کارروائی کی جاۓ.

Leave a reply