ننکانہ:متروکہ وقف املاک کی سرکاری اراضی پرحکومتی ممبر قومی اسمبلی کے عزیز و اقارب قبضے کرواتے ہیں،زاہد امجد

ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) متروکہ وقف املاک کی سرکاری اراضی پر حکومتی ممبر قومی اسمبلی کے عزیز و اقارب اپنے اثر رسوخ کی بناء پر قبضے کرواتے ہیں ان خیالات کا اظہار انچارج انکروچمنٹ ننکانہ صاحب نے چیئرمین و سیکرٹری بورڈ کو دی گئی تحریری درخواست میں کیا،درخواست کے متن کے مطابق ممبر قومی اسمبلی کے رشتہ دار متروکہ وقف املاک سٹاف کیلئے دشواریاں پیدا اور دھکیاں دے رہے ہیں, انکروچمنٹ کرنے پر سیکرٹری اور چیئرمین سے بات کرنے کا حکم دینے لگے, پولیس بھی سیاسی لوگوں کی وجہ سے ناجائز تعمیرات کے خلاف کارروائی سے انکاری ہے, انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد امجد کے سیکرٹری بورڈ کو لکھے گےخط کا متن

تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب اور گردونواح میں متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر ناجائز تعمیرات کا ناختم ہونا والا یہ سلسلہ موجودہ سال میں جنوری اور فروری کے مہینے میں کچھ کم ہوا تھا لیکن اس جنرل الیکشن کے بعد ایک بار پھر متروکہ وقف املاک ننکانہ صاحب کی زمینوں کی خریدو فروخت اور ناجائز کمرشل اور گھریلو تعمیرات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو چکا ہے،

اس حوالے سے متروکہ وقف املاک ننکانہ صاحب آفس میں تعینات انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد امجد نے 25 مارچ 2024 کو ایک لیٹر سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کو لکھا ،جس میں انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد امجد نے بتایا کہ جہاں بھی انکروچمنٹ کرنے کے لیے جاتے ہیں تو لوکل ایم این اے کے رشتہ دار سامنے آ جاتے ہیں اور انکروچمنٹ نہیں کرنے دیتے بلکہ گالی گلوچ بھی کرتے ہیں یہ افراد اپنے اثرورسوخ کی بنا کر دشواریاں پیدا کر رہے ہیں اور یہی لوگ متروکہ وقف املاک کے ملازمین کے ساتھ مل کر ناجائز تعمیرات کروا رہے ہیں,پولیس بھی ان کی وجہ سے ساتھ نہیں دیتی الٹا یہ دھمکیاں دیتے ہیں,

ملک زاہد امجد نے اس لیٹر میں کہا ہے کہ ملازمین متروکہ وقف املاک ایڈمنسٹریٹر کو بھی ہزاروں روپے کی آفرکرچکے ہیں، سیکرٹری سے استدعا کرتے ہوۓ ملک زاہد امجد نے کہا کہ ایم این اے اور ایم پی اے سے فون پر بات کی جاۓ اور ان سے کہا جاۓ کہ وہ اپنے آدمیوں کو سمجھاۓ کہ وہ ملازمین متروکہ وقف املاک کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں اور اگر کوئی بھی لیگل کام ہو تو دفتر ہذا سے رابطہ کریں اور یہ بھی کہا گیا ہے لیٹر میں کہ ایم این اے اور ایم پی اے کے لوگوں کی ہر قسم کی شنوائی ہوگی,

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیٹر کو لکھے ہوۓ تقریبا ایک ماہ ہونے کو ہے ابھی تک سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے مقامی ایم این اے اور ایم پی اے سے کوئی ٹیلی فونک رابطہ یا میٹنگ کی اطلاع نہیں ہے جبکہ انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل کی موجودگی کے باوجود تعمیرات دن رات دھڑلے سے جاری ہیں

Leave a reply