پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، دوست ممالک کے 49 کیڈٹس بھی شامل

0
171
kakol

پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں 149ویں پی ایم اے لانگ کورس، 14ویں مجاہد کورس، 68ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 23ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس میں دوست ممالک کے 49 کیڈٹس بھی شامل تھے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا مہمان خصوصی تھے جبکہ ترک جنرل سٹاف کے چیف جنرل متین گورک بھی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پریڈ کا جائزہ لیا اور خطاب کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور ترک چیف آف جنرل سٹاف نے کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا۔

اعزازی تلوار اکیڈمی کے سینئر انڈر آفیسر محمد نعمان عبداللہ کو اور 149ویں پی ایم اے لانگ کورس کے کمپنی کے سینئر انڈر آفیسر محمد عبداللہ جاوید کو صدارتی گولڈ میڈل دیا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے سینئر انڈر آفیسر فہد بن عقیل التوارکی الفلج کو دیا گیا۔چیف آف آرمی اسٹاف اعزازی چھڑی انڈر آفیسر الیاس خان نے حاصل کی، 68ویں انٹیگریٹڈ کورس کے جونیئر انڈر آفیسر دانش ستار اور 23ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے انڈر آفیسر شیر بانو کو کمانڈنٹ کینز سے نوازا گیا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے قابل فخر والدین کو پی ایم اے میں تربیت کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ "پی ایم اے اپنے قیام سے لے کر اب تک فوج کے اعلیٰ ادارے میں شمولیت اختیار کرنے والے کیڈٹس کے لیے قیادت کا گہوارہ اور سنٹر آف ایکسی لینس بنی ہوئی ہے، گزشتہ برسوں کے دوران پی ایم اے نے متعدد غیر ملکی کیڈٹس کو بھی تربیت دی ہے جن کی شاندار کارکردگی ہے۔ اپنی اپنی فوجوں میں پی ایم اے کے پیشہ ورانہ اخلاق کا ثبوت ہے، آج کی پریڈ فوجی نظم و ضبط کی بہترین مثال کے طور پر کام کرتی ہے اور اکیڈمی اور پاک فوج کے یکساں اخلاق کی عکاسی کرتی ہے۔ قبل ازیں آمد پر کمانڈنٹ پی ایم اے نے جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا استقبال کیا۔

(پی آئی اے) کی نجکاری کا دوسرا اور انتہائی اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل

پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی،وفاقی وزیر خزانہ

پی آئی اے نے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ سو ارب کا نقصان کیا، علیم خان

عمان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی،مسافر منتظر

وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری پر عمل درآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب کر لیا

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

پی آئی اے کی نجکاری،وزیرہوابازی و نجکاری کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس

kakol

Leave a reply