ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن،کروڑوں روپے کا غیرقانونی سامان اور گاڑیاں ضبط

ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی رپورٹ)ڈویژن کا سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون،3ماہ میں غیر ملکی سمگل شدہ سامان سے بھرے 7کنٹینر، 49ٹرک،15مزدے، 12ہائی ایس ،3بسیں ، 5آئل ٹینکر اور 5نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضہ میں لے لیں،70 کروڑ سے زائد مالیت کا غیر ملکی دودھ ، کپڑا ، چھالیہ ، سگریٹ ، ٹائر ،ڈرائی فروٹ و دیگر سامان اور ڈیڑھ لاکھ لیٹر سے زائدڈیزل و پیٹرول ضبط اور سمگلرز کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت 5مقدمات درج ۔

تفصیلات کے مطابق سید علی عباس گردیزی کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ سرگودھاکی ہدایت پر ڈاکٹر محمد ذوہیب سندیلہ ڈپٹی کلکٹر اینٹی ڈیرہ غازیخان ڈویژن کا سمگلنگ ک ے خلاف کریک ڈائون،3ماہ میں غیر ملکی سمگل شدہ سامان سے بھرے 7کنٹینر، 49ٹرک،15مزدے، 12ہائی ایس ،3بسیں ، 5آئل ٹینکر اور 5نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضہ میں لے لیں،70 کروڑ سے زائد مالیت کا غیر ملکی دودھ ، کپڑا ، چھالیہ ، سگریٹ ، ٹائر ،ڈرائی فروٹ و دیگر سامان اور ڈیڑھ لاکھ لیٹر سے زائدڈیزل و پیٹرول ضبط اور سمگلرز کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت 5مقدمات درج ۔

ڈاکٹر محمد ذوہیب سندیلہ نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں تمام جوائنٹ چیک پوسٹوں پر غیرملکی سمگل شدہ اشیا کی برآمدگی کے لیے تما م گاڑیوںکی مکمل طور پر چیکنگ کی جا رہی ہے ۔ اس کے علاوہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی حدود کے اندر تمام شاہراہوں پربھرپور چیکنگ جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سمگل شدہ اشیا کی غیر قانونی طور پر ترسیل کوروکنے کے لیے تمام موجود ہ وسائل بروء ے کار لاکردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کرسمگلرزکے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور سمگلنگ کے سامان کی ترسیل کو ہر ممکن طریقے سے روکنےکی کوشش کی جارہی ہے ۔

ضبط شدہ غیر ملکی اشیادودھ ،ڈرائی فروٹ ، پلاسٹک بیگز وغیرہ کا روا ں ماہ کیدوران تین بار نیلام عام مورخہ -03-27,2024-03-192024-04-03,2کو نیلام عام ہو اجس میں بڑیتعداد میں تاجر برادری نے حصہ لیا اورتین کروڑ سےزائد مالیت کا سامان نیلام کر کے رقم سرکاری خزانیمیں جمع کرائی گئی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سپیشل سکواڈ تشکیل دیے گئے ہیں ۔سمینہ چوک ڈیرہ غازیخان ملتان روڈ پر بر لب سڑک اینٹی سمگلنگ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کا دفترشفٹ کیا گیا ہے۔ جس سے دور دراز سے کسٹم سے متعلقہ امور کے لئے آئے لوگوں و تاجروں کے لیے پہنچ آسان بنا دی گئی ہے ۔

ترجمان اینٹی سمگلنگ آفس ڈیرہ غازیخان کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ قانونی طور پر تجارت کرنے والے تاجر میرے لیے قابل احترام ہیں ان کا مکمل طور پرخیال رکھا جائے گا اور سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Leave a reply