ننکانہ: ہزاروں قابضین کومتروکہ وقف املاک بورڈ کا کرایہ دار بنانے کا فیصلہ,ریکارڈ کی جانچ پڑتال

قابضین کو محکمہ کا کرایہ دار بنا کر ان سے ماہانہ کرایہ وصول کیا جائے اور سابقہ سالوں کی ریکوری بھی کی جائے گی

ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)قابضین کو متروکہ وقف املا ک بورڈ کا کرایہ دار بنانے کا فیصلہ ریکارڈ کی جانچ پڑ تال سے2010تک قابض رہنے والوں کی شناخت کی جائے گی کرایہ داری کےمعاملات کی حتمی منظوری وفاقی حکومت سے حاصل کی جائے گی، عامر ہاشمی

تفصیلات کے مطابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ارشد فرید کا محکمہ کی آمدن بڑھانے کے لیے بڑا اقدام،سیکرٹری بورڈ کی سفارشات پر ننکانہ صاحب میں ہزاروں قابضین کومتروکہ وقف املاک بورڈ کا کرایہ دار بنانے کا فیصلہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال سے 2010تک قابض رہنے والوں کی شناخت کی جائے گی۔

بورڈ ترجمان کے مطابق معاملہ کی حتمی منظوری وفاقی حکومت سے حاصل کی جائے گی ننکانہ صاحب میں وقف املاک پر آئے روز ہونے والے قبضوں کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری بورڈ کو ننکانہ صاحب میں وقف املا ک بورڈ قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کی بابت رپورٹ ڈسٹرکٹ آفس ننکانہ صاحب کے ایڈمنسٹریٹر ہفتہ وار بنیادوں پر پیش کریں گے۔

اس تمام معاملہ پر عملدآمد کے لیے چیئرمین بورڈنے سیکرٹری بورڈ کو سٹاف کی کمی دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹاف محکمانہ مفاد کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنی خدمات انجام دیں اور وقف املا ک کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کی تجویز کے مطابق ایسے افراد جو 2010تا ننکانہ صاحب میں وقف املاک پر قابض ہو چکے انکو محکمہ کا کرایہ دار بنا کر ان سے ماہانہ کرایہ وصول کیا جائے اور سابقہ سالوں کی ریکوری بھی کی جائے گی۔

چیئرمین بورڈ کے احکامات کی روشنی میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ریکارڈ کی جانچ پڑتا ل کی جائے گی قابضین کو محکمہ کاباقاعدہ کرایہ دار بنایا جائے گاجس سے محکمہ کو خاطر خواہ آمدن حاصل ہو گی

Leave a reply