کورونا وائرس کے باعث گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب موخر

0
55

دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث آسکر اور کانز فیسٹیول کے بعد شوبز دنیا کی ایک اورعالمی تقریب گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب بھی موخر ہوگئی۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث آسکر اور کانز فیسٹیول کے بعد شوبز دنیا کی ایک اورعالمی تقریب گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب بھی دو ماہ تاخیر کا شکار ہو گئی-

میڈیا رپورٹ کے مطابق گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب جنوری 2021 کے ابتدائی دنوں میں منعقد ہونا تھی تاہم اب جنوری کے بجائے فروری 2021 کے اختتام پر ہوگی۔

ہالی وڈ فورین پریس ایسوسی ایشن (ایچ ایف پی اے) کے مطابق گولڈن گلوب ایوارڈز تقریب ک انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب جنوری 2021 کی بجائے 28 فروری 2021 کو منعقد ہوگی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گولڈن گلوب ایوارڈز سے قبل رواں ماہ 16 جون کو آسکر اکیڈمی نے بھی ایوارڈز تقریب کو 2 ماہ تک مؤخر کیا تھا آسکر ایوارڈز کی تقریب 28 فروری کو ہونی تھی مگر اب 2 ماہ مؤخر ہونے کے بعد یہ 25 اپریل 2021 کو ہوگی۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث کانز فلم فیسٹیول سمیت دیگر فلمی میلوں اور تقریباب کو بھی منسوخ کیا جا چکا ہے جب کہ گزشتہ 4 ماہ سے دنیا بھر میں دیگر ثقافتی سرگرمیوں کے علاوی فلموں کی شوٹنگ اور ان کی ریلیز سمیت سینماؤں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس: فلمی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ کی تقریب 2 ماہ کے لئے موخر

 

Leave a reply