ٹک ٹاکر جنت مرزا نے حال ہی میںایک انٹرویو دیا ہے اس انٹرو یو میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ مہوش حیات یا دیپیکا پاڈوکون آپ دونوں میں سے کس کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی تو جنت مرزا نے کہا کہ میں مہوش حیات کے ساتھ نہ صرف کام کرنا چاہتی ہوں بلکہ ان جیسا کام بھی کرنا چاہتی ہوں انہوں نے جو اور جتنا کام کیا ہے وہ بہت اچھا ہے ۔ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ میںپاکستانی ہوں اور پاکستان میں رہ کر کام کرنے کو ترجیح دوں گی اور میں کسی کو بھی ٹف ٹائم نہیں دینا چاہتی بس کام کرنا چاہتی ہوں اور وہ بھی اچھا کام ۔
یاد رہے کہ جنت مزرا کی حال ہی میں فلم تیرے باجرے دی راکھی ریلیز ہوئی تھی فلم کچھ خاص بزنس تو نہیں کر سکی لیکن پہلی ہی فلم میں جنت مرزا کو کافی سراہا گیا جنت نے اس فلم میں صائمہ نور ،مصطفی قریشی ،عامر قریشی ،بابر علی اور نغمہ بیگم کے ساتھ کام کیا ۔ جنت نے تاحال مزید فلمیں سائن نہیں کی ہیں نہ کوئی ڈرامہ سائن کرنے کی خبر سامنے آئی ہے۔جنت مرزا کا شمار انسٹاگرام کی مشہور شخصیات میں ہوتا ہے ان کے ملینز میں فالورہیں جو ان کو پسند کرتے ہیں ۔جنت نے ٹک ٹاک سے ہی مشہوری حاصل کی ان کی مشہوری گھر گھر تک گئی یہاں تک کہ سید نور نے انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کر لیا ۔