جنوبی کوریا سیلاب؛ ہلاکتوں کی تعداد 40 سے تجاوز کرگئی

0
37
South Korea floods

جنوبی کوریا میں سیلاب کی تباہ کارریاں جاری ہیں اور مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد تقریبا 40 سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جہاں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 40 تک جا پہنچی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرکے روز شمالی صوبے کے شہر چوئنگجو کے انڈر پاس میں 13 افراد ڈوب گئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جنوبی کوریا کے صدر یون سک نے ریسکیو آپریشن اور بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات کی ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل جنوبی کوریا میں کئی دنوں سے جاری طوفانی بارشوں نے قہر ڈھا دیا ہے، ہلاکتوں کی تعداد 33 ہو گئی تھی،امدادی کاموں کیلئے فوج کی مدد طلب کرلی گئی ہے، ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

یونہاپ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سڑکوں کے ساتھ ساتھ سرنگیں بھی زیر آب آگئی ہیں، جن میں کئی لوگ پھنس کر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں حکام نے زیر آب سرنگ میں پھنسے مزید 6 افراد کی لاشیں نکالی ہیں، وزارت داخلہ اور حفاظت نے کہا ہے کہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پرویز خٹک کی جانب سے نئی پارٹی بنائے جانے پر عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
ایشیا کپ سے متعلق معاملات طے پا گئے، میگا ٹورنامنٹ کا آغازکہاں سے ہوگا؟
3 ماہ تک سمندر میں کچی مچھلی کھا کر اور بارش کا پانی پی کر زندہ رہنے والا شخص
تحریک انصاف کے 44 اور ہمارے 14ماہ کا جائزہ لیا جائے،مریم اورنگزیب
توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی
ویسٹ چیونگجو فائر اسٹیشن کے سربراہ سیو جیونگ ال نے کہا کہ شہر میں زیر آب انڈر پاس میں ایک بس سمیت 15 گاڑیاں ڈوبنے کا خدشہ ہےوزارت داخلہ نے بتایا کہ شمالی چنگ چیونگ صوبے کے چیونگجو میں سرنگ سے مجموعی طور پر 7 لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور غوطہ خور مزید متاثرین کی تلاش میں 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں، ہفتے کی صبح ٹنل میں سیلاب کا پانی بہت تیزی سے داخل ہوا، جس کے باعث لوگوں کو باہر نکلنے کا موقع بھی نہ ملا۔

Leave a reply