جاپان پاکستانی برآمدات کے فروغ کیلئے کیا اقدام اٹھا رہا ، وزیر خزانہ کیا آگاہ

جاپان-پاکستانی-برآمدات-کے-فروغ-کیلئے-کیا-اقدام-اٹھا-رہا-،-وزیر-خزانہ-کیا-آگاہ#Baaghi

جاپان پاکستانی برآمدات کے فروغ کیلئے کیا اقدام اٹھا رہا ، وزیر خزانہ کیا آگاہ

باغی ٹی وی : وزیر خزانہ شوکت ترین سے جاپان کے سفیر کی ملاقات ہوئی. ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر بات چیت ہوئی . ملاقات میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر بھی تبادلہ خیال ہوا. دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کے مزید فروغ پر بھی بات چیت ہوئی .

جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ جاپانی مارکیٹس پاکستان کے ہنر مند افراد کیلئے کھلی ہیں، جاپان پاکستانیوں کو آئی ٹی، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں روزگار فراہم کرے گا، جاپان پاکستانی برآمدات کے فروغ کیلئے بھرپور تعاون کرے گا، جاپان فوڈ پراسسنگ، فشنگ، زراعت میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے،

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ جاپان پاکستان کا کلیدی ڈویلپمنٹ پارٹنر ہے، پاکستان جاپانی سرمایہ کاروں کو بھرپور تعاون اور مواقع فراہم کرے گا، خصوصی اقتصادی زونز کی تیار مصنوعات کو ترجیحی برآمدات میں شامل کیا جائے گا،

وزیر خزانہ شوکت ترین نے جاپانی سفیر کو نئی آٹو پالیسی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا،

Comments are closed.