جڑانوالہ میں 9 گرجا گھر وں کی تعمیر و تزئین مکمل ہو چکی

دیگر 13گرجا گھروں کی تعمیر و بحالی دوہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت
0
33
jaranwala

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اعلی سطح کا خصوصی اجلاس ہوا

اجلاس میں 9 مئی اورجڑانوالہ کے واقعات سے متعلق امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تین وزراء اوراعلی افسران پر مشتمل ٹیم کو جڑانوالہ کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 9 مئی کے واقعات پر لاہور کے تمام چالان تین روز میں پیش کرنے کا حکم دے دیا، اجلاس میں9 مئی کے ملزمان کے جیل میں روزانہ ٹرائل کے فیصلے پر عملدر آمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا،

اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ جڑانوالہ میں 9 گرجا گھر وں کی تعمیر و تزئین مکمل ہو چکی ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جڑانوالہ میں دیگر 13گرجا گھروں کی تعمیر و بحالی دوہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی،صوبائی وزراء منصور قادر،بلال افضل،اظفر علی ناصر،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اورسیکرٹری اوقاف جڑانوالہ کا دورہ کریں گے

اجلاس میں صوبائی وزراء منصور قادر، عامر میر۔ چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی سی پی او۔سیکرٹریزاوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ،سرگودھا، گوجرانوالہ ،فیصل آباد اور راولپنڈی کے کمشنرز اور آر پی آوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے

واضح رہے کہ جڑانوالہ میں چند دن قبل افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، قرآن مجید کی مبینہ بے حرمتی پر جڑانوالہ میں مسیحی بستی، گرجا گھروں کو جلا دیا گیا تھا،واقعہ کا وزیراعظم نے نوٹس لیا تھا اور خود جڑانوالہ کا دورہ بھی کیا تھا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی جڑانوالہ کا دورہ کیا تھا اور تاریخ میں پہلی بار پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس چرچ میں ہوا تھا،حکومت نے متاثرین جڑانوالہ کو 15 کروڑ روپے کی امدادی رقم جاری کر دی ہے، سانحہ جڑانوالہ کے 93 فیصد متاثرین کو امدادی رقوم کے چیک دے دیے گئے, انتظامیہ نے حتمی 80 متاثرہ خاندانوں میں سے 75 خاندانوں کو پیسے دے دیئے ہیں، متاثرین کو 20,20 لاکھ روپے کے امدادی چیک دیے گئے نادرا سے تصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد متاثرین کو رقوم جاری کی گئی ،جڑانوالہ کے 8 گرجا گھروں کو مکمل بحال کر دیا گیا باقی گرجا گھروں کی تعمیرومرمت کا کام جاری ہے

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

 مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

جڑانوالہ ہنگامہ آرائی کیس،گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

توہین کے واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعہ سزا دی جائے،تنظیم اسلامی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اہلیہ کے ہمراہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا

آئی جی پنجاب عثمان انور نے جڑانوالہ سانحہ کے حوالہ سے پریس کانفرنس میں اہم انکشافات کئے ہیں

Leave a reply