آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل مزمت ہے جبکہ ایسے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام کے شرکاء سے خطاب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ اقلیتوں کیخلاف عدم برداشت اور انتہا پسندی کی گنجائش نہیں ہے جبکہ واقعے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے کہا کہ مذہب، نسل اور ذات سے قطع نظر تمام شہری برابر ہیں اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، اور ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپناکردار ادا کریں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شامل
نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا
ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں
علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوجوان سچ، جھوٹ اور غلط معلومات کے درمیان فرق کو سمجھیں۔ یاد رہے کہ جڑانوالہ میں بدھ کے روز مسیحی آبادی پر حملوں اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے تناظر میں سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور کار سرکار میں مداخلت جیسی دفعات کے تحت پانچ مقدمات درج کر کے 128 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تاہم خیال رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اس سے قبل کہا تھا کہ جڑانوالہ میں مسیحی برادری کی املاک کو آئندہ تین سے چار روز میں اپنی پرانی حالت میں بحال کر دیا جائے گا جبکہ آج ایک اجلاس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں سرکاری اور دیگر املاک کی بحالی کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

Shares: