مزید دیکھیں

مقبول

اسرائیلی وزیراعظم کی حماس کو سنگین نتائج کی دھمکی

اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے...

اوچ شریف:موٹر وے ایم 5 پر اوور سپیڈ گاڑی چلانے پر ڈرائیور گرفتار

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان)موٹر وے ایم 5...

ہر محب وطن قومی اداروں کے ساتھ دلی احترام سے کھڑا ہے،عبدالعلیم خان

استحکام پاکستان پارٹی کے صدراور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم...

قلات خود کش حملہ،خاتون کیسے بمبار بنی؟

بلوچستان کے ضلع قلات میں ہونے والے حالیہ...

26 نومبر احتجاج، پی ٹی آئی کے مزید 52 کارکنان کی ضمانت منظور

اسلام آباد: 26 نومبر کے احتجاج کے دوران توڑ...

جرار رضوی کن ڈائریکٹرز کے کام سے متاثر ہیں؟ بتا دیا

معروف اور سینر فلم میکر جرار رضوی نے کہا ہے کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ آج بہت اچھا کام ہو رہا ہے، ماہرہ خان ، فواد خان و دیگر سب ہی ایکٹرز بہت اچھے ہیں، ندیم بیگ ، نبیل قریشی اور بلال لاشاری بہت اچھا کام کررہے ہیں انہیں چاہیے کہ یہ زیادہ سے زیادہ فلمیں بنائیں . لاہور سے حسن عسکری اور سید نور جیسے ڈائریکٹرز بہترین کام کررہے ہیں. میں سمجھتا ہوں کہ لاہور اور کراچی والے چکر سے نکلنا چاہیے اور اب ہمیں‌مل جل کر کام کرنا چاہیے.

اگر ہم سب مل کر کام کریں گے تو یقینا بہترین نتائج سامنے آئیں گے. انہوں نے کہا کہ پنجابی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے جیسا بزنس کر لیا ہے اور پنجابی فلموں کا جو معیار سیٹ کر دیا ہے، اس کے بعد” ہم تسلسل سے بہترین پنجابی فلمیں بناتے رہیں گے تو ہی پنجابی فلموں پر شائقین کا اعتماد بندھا رہے گا”. انہوں نے کہا کہ میری جو خدمات چاہیں میں وہ دینے کےلئے تیار ہوں. لیکن کام اچھا ہونا چاہیے ، میں نے اپنے وقتوں میں جتنا ہو سکا بہترین کام کیا ، اب بھی کرنے کو تیار ہوں ، ہم سب کو مل کر کام صرف فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے کرنا چاہیے.

 

مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری

فلم آر پار کی لاہور یں پریس کانفرنس

عید سو کر گزارتا ہوں معمر رانا