وزیر لائیو سٹاک کی امریکی قونصل جنرل سے ملاقات

0
58
live stock

 

نگران وزیر لائیوسٹاک پنجاب ابراہیم حسن مراد نے امریکی قونصل جنرل ولیم کے مکانیول سے امریکی قونصلیٹ لاہور میں خصوصی ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان گوشت کی تجارت کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ابراہیم مراد نے کہا کہ حکومت پنجاب بین الاقوامی منڈیوں میں گوشت کی برآمدات کو بڑھانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ آج کی ملاقات کا مقصد امریکہ اور پاکستان کے درمیان لائیوسٹاک کے شعبے میں دوطرفہ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے نئی راہیں تلاش کرنا تھا جس میں پنجاب سے گوشت کی برآمدات خاص طور پر شامل ہیں۔

ابراہیم مراد اور امریکی قونصل جنرل نے دیگر تجارتی امور پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا جس سے نہ صرف لائیوسٹاک کی صنعت کو فائدہ پہنچے گا بلکہ دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔ امریکی قونصل جنرل ولیم کے مکانیول نے لائیوسٹاک کی صنعت کو بین الاقوامی منڈیوں میں فروغ دینے میں صوبائی وزیر ابراہیم مراد کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم بھی دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔ امریکی قونصل جنرل نے وزیر لائیوسٹاک کو تجارتی تعاون کے لئے امریکی حکومت کی جانب سے یقین دہانی بھی کرائی۔

اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

 سپریم کورٹ مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گی

نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

نگران وزیر لائیوسٹاک، ٹرانسپورٹ و معدنیات پنجاب ابراہیم حسن مراد نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سروس ڈیلیوری کے لئے محکمہ لائیوسٹاک کی استعدادکار میں اضافہ کیا جائے گا۔ وزارت لائیوسٹاک کا قلمدان سنبھالنے کے بعد محکمہ لائیوسٹاک کے افسروں کے تعارفی اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک سیکٹر ملکی معیشت کی اہم اکائی ہے۔ مویشی پال کسانوں کو خدمات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ اجلاس کے دوران سیکرٹری لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب مسعود انور نے صوبائی وزیر کو محکمے کے امور پر بریفنگ دی۔

ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فارمرز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس ضمن میں طے کئے گئے اہداف کا حصول ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سروس ڈیلیوری میں جدت لاتے ہوئے ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا۔ بالخصوص گوشت اور دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لئے جدت پسند فارمرز کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔ صوبائی وزیر نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ عیدالاضحیٰ پر محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی ویکسی نیشن اور بیماریوں سے بچاؤ کے بہترین اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ سیکرٹری لائیوسٹاک مسعود انور نے کہا کہ پنجاب میں دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہمارا فوکس ہے۔ لائیوسٹاک کی برآمدات میں اضافے کیلئے موثر حکمت عملی پر عملدرآمد ناگزیر ہے

Leave a reply