نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست،روزانہ سماعت کریںگے، چیف جسٹس

0
33
نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی

دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گی ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل خواجہ حارث سے سوال کیا کہ دلائل مکمل کرنے کیلئے کتنا وقت درکار ہوگا،وکیل نے عدالت میں جواب دیا کہ مزید دو دن میں اپنے دلائل مکمل کر لونگا،نیب قوانین میں ترامیم سے متعدد کرپشن کے کیسز واپس ہوگئے ہیں،زیر التوا نیب انکوائریوں کو بھی روک دیا گیا ہے،حکومت نے کرپشن چھپانے کیلئے نیب عدالتوں کے اختیارات کم کیے ،گزشتہ سماعت پر وفاق نے جواب جمع کروانے کا کہا تھا،

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ابھی تک وفاق کا جواب نہیں آیا اٹارنی جنرل بھی موجود نہیں ،وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ابھی تک تو نیب کا موقف بھی آن ریکارڈ نہیں،معلوم ہونا چاہیے کیا نیب علیحدہ موقف اپنائے گا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے کہا تھا وہ اٹارنی جنرل کے دلائل کو اپنائیں گے، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ نیب نے زبانی کہا تھا ابھی تحریری کچھ نہیں آیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صرف بنیادی حقوق اور آئین کی خلاف ورزی کو دیکھنا ہے،وکیل نے کہا کہ نیب قانون میں مختلف شقوں کے ذریعے عوامی عہدیداروں کو ڈیل کیا گیا،

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی،.وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ احتساب کے قانون کی تاریخ 1947 سے شروع ہوتی ہے،جب نیب احتساب آرڈیننس آیا تو وہ ا س کا ہی ایکسٹینشن تھا، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یعنی آج تک احتساب کا قانون وقتی ضرورت کے مطابق آگے بڑھا ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دلائل سے ایسے لگتا ہے کہ ختم نہ ہونے والی کرپشن کی وجہ سے احتساب ملکی جڑوں میں ہے

خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت،گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،طاہر اشرفی

کسی بھی مکتبہ فکر کو کافر نہیں قرار دیا جا سکتا ،علامہ طاہر اشرفی

امریکا اپنی ہزیمت کا ملبہ ڈالنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کا مقابلہ کرے،علامہ طاہر اشرفی

وزیراعظم  نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف

تحریک انصاف نے نئی نیب ترامیم کوچیلنج کردیا

نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

واضح رہے کہ عمران خان نے موجودہ حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ،عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں عمران خان نے استدعا کی تھی کہ سیکشن 14،15، 21، 23 میں ترامیم بھی آئین کے منافی ہیں۔ نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں، نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Leave a reply