جلسہ بنیادی آئینی حق وہ شرائط ہونگی جو قانون کے مطابق ہوں گی،عدالت

0
55
lahore high court

لاہور ہائیکورٹ،پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے ڈی سی سے استفسار کیا کہ آپ نے پی ٹی آئی کارکنوں کی کوئی لسٹ تیار کی ہے؟ پی ٹی آئی کاموقف ہے کہ کوئی مقدمہ نہیں ہے پھر بھی لسٹیں بنائی گئیں جلسے کا کیا فیصلہ کیا گیا ہے ؟ وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر تمام معاملات کو حتمی شکل دی گئی ہے پی ٹی آئی نے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں ہم نے اجازت دے دی ہے ،وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا نہ ہی ہم کسی سے ملے ہیں ،عدالت نے پی ٹی آئی وکیل سے استفسار کیا کہ تو پھر معاہدے پر دستخط کس کے ہیں ؟صدر پی ٹی آئی لاہور نے عدالت میں کہا کہ یہ سائن پرانے معاہدے کے ہیں،میں گزشتہ روز کسی میٹنگ میں شریک ہوا نہ سائن کیے، جلسے کی اجازت کیلئے بہت شرائط عائد کی گئی ہیں جوقانون کیخلاف ہے،لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر سےمکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوئی غیر قانونی شرائط عائد نہیں کر سکتے ،جلسہ کرنا بنیادی آئینی حق ہے وہ شرائط ہونگی جو قانون کے مطابق ہوں گی،پبلک آرڈر کو برقرار رکھنا ہے تو سب کیلئے ایک جیسا قانون ہونا چاہیے،

جسٹس کامران راحیل شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کل تک تو آپ نے جلسے کی اجازت تک نہیں دی تھی،کیا جو شرائط پی ٹی آئی کیلئے ہیں وہ دیگر سیاسی جماعتوں پر بھی آپ نے لاگو کی ہیں ، ڈپٹی کمشنر نے عدالت میں کہا کہ جلسے کی اجازت کےلیے ڈپٹی کمشنر یا سی سی پی او کے علاوہ اسٹیک ہولڈرز ہوتے ہیں ،جسٹس راحیل کامران شیخ نے وکیل ڈپٹی کمشنر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو بلا کر سن لیتے ہیں ،عدالت نے پی ٹی آئی وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو کون سی شرائط پر اعتراض ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو شرائط عائد کیں اسکا قانون بتائیں،وکیل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اگر عدالت کسی شرط میں ترمیم کرنا چاہتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں،جسٹس راحیل کامران شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی جرم کرتا ہے تو عدالت آپ کو کارروائی سے نہیں روک سکتی ،پی ٹی آئی وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں جلسے کی تیاریوں کے لیے مینار پاکستان کا ہولڈ اج سے ہی دے دیا جائے ،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ جلسہ کب کرنا چاہتے ہیں؟ وکیل نے کہا کہ ہمارا جلسہ 25 کی رات کو شروع ہوجائے گا اور 26 کو دوپہر 3 بجے ختم ہو گا ،عدالت نے کہا کہ ہمارے پاس آپ کی درخواست 26 مارچ آئی ہے،آپ پہلے اپنا ذہن بنا لیں ہر4 گھنٹے بعد پوزیشن تبدیل نہ کریں، عدالتیں آپ کی مرضی سے نہیں چل سکتیں، عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو اجازت نامے کی شرائط میں ترمیم کر کے پیش کرنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے مینار پاکستان کا ہولڈ دینے دے متعلق مناسب وقت دیں،جسٹس راحیل کامران شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یقینی بنائیں کہ جلسے میں کوئی غیر مناسب کام نہ ہو ،آپ الیکشن کے درمیان ہیں یہ ناں ہوں آئندہ جلسے متاثر ہوں،

پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے اورگھروں پر چھاپوں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری وکیل کو ہدایت لے کر آج ہی پیش ہونے کا حکم دے دیا ،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا لسٹ بنانے سے پہلے یہ دیکھا گیا کہ موجود افراد کیخلاف کوئی مقدمہ ہے یا نہیں؟ کیا فہرستوں میں موجود افراد کیخلاف کوئی مقدمہ درج ہے یا ایسے ہی اٹھائے جا رہے ہیں ،سرکاری وکیل نے کہا کہ اسی نوعیت کا کیس جسٹس طارق سلیم شیخ کے پاس موجود ہے ،جسٹس طارق سلیم شیخ کے پاس آئی جی نے آج رپورٹ جمع کرانی ہے، عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کیس ٹرانسفر کر دوں تو کوئی آرڈر دکھائیں،

سی سی پی او لاہور نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جاری کی گئی لسٹ سے اظہار لاتعلقی کر دیا،اور کہا کہ ہم نے کوئی لسٹ تیار کی اور نہ ہی کوئی جاری کی ،پی ٹی آئی کارکنوں نے ہماری 2رائفلز چھینی ، گاڑی کو نہر میں پھینکا کیا گیا ،بہت سے نامعلوم افراد نامزد ہیں جیسے جیسے شناخت ہو رہی ہے کارروائی کر رہے ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا شہریوں کو گرفتار کرنے سے پہلے قانونی طریقہ اختیار کیا جاتا ہے یا نہیں؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ اسی نوعیت کی درخواست جسٹس طاق سلیم شیخ کے پاس زیر سماعت ہے، عدالت نے درخواست جسٹس طارق سلیم شیخ کے پاس لگانے کےلیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی

دوسری جانب پی ٹی آئی نے گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لیے 11 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ، سابق صوبائی وزیر میاں محمودالرشید کمیٹی کے کنوینئر مقرر کئے گئے ہیں،کمیٹی گرفتار افراد کی رہائی کے انتظامات اور دیگر ضروری اقدامات کرے گی کمیٹی میں ناصرسلمان، وقاص امجد، رانا مدثر، یوسف وائیں شامل ہیں کمیٹی میں وقار مشتاق، میاں بشیر،محمود جوئیہ،سعید بھٹہ اور خالد سندھو شامل ہیں

جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ

Leave a reply