الحمرا ہال میں جشن آزادی شو منعقد کیاگیا،معروف اداکارہ لائبہ خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت

لاہور(شوبز)الحمرا ہال لاہور میں "جشن آزادی شو ” پنجاب لینگوئج انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کلچر کے تعاون سے منعقد کیا گیا جس میں نامور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا شو کی مہمان خصوصی معرروف اداکارہ لائبہ خان تھیں جنہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اس موقع پر لائبہ خان کا کہنا تھا کہ آزادی اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے اور پاکستان ہمارے لیے اللہ کا خصوصی انعام ہے ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے اور اپنے ملک کی عزت و وقار کی سربلندی کیلیے کام کرنا چاہیے اداکارہ لائبہ خان کی سالگرہ 3 اگست کو تھی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصروفیت کی بنا پر یہ سالگرہ کسی اور دن منانے کا فیصلہ کیا ہے یاد رہے کہ لائبہ خان اپنی سالگرہ دھوم دھام سے مناتی ہیں اور اس میں بہت سے اداکار اور سماجی خلقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ شریک ہوتے ہیں

Tagsbaaghi

Comments are closed.