سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے
جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل دو رکنی بینچ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ملزم کے اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے رقم آنے کا الزام ہے، درخواست گزار افغانستان کا شہری ہے،وکیل صفائی نے عدالت میں کہا کہ درخواست گزار کا افغانستان کا باشندہ ہونا ثابت نہیں ہوا، ملزم پاکستانی ہے، پاسپورٹ اورشناختی کارڈ بھی ساتھ لگایا ہے،جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ ملزم کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا ہے ؟ وکیل صفائی نے کہا کہ مقدمے میں شامل دیگر 2 ملزمان کی ضمانتیں ٹرائل کورٹ نے منظورکی ہیں۔
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ فریش گراؤنڈپرٹرائل کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائرکریں، ملزم نے عدالتی آبزرویشنزکے بعد درخواست واپس لے لی اور عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پرخارج کردی
ملزم محمد دین کے خلاف گزشتہ برس جاسوسی کے الزام پر سی ٹی ڈی تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا
خواجہ آصف کا سعودی عرب کے حوالے سے شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل
سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی
مشرق وسطیٰ کشیدگی،چینی وزیر خارجہ کا ایرانی و سعودی ہم منصب سے رابطہ
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اگلے مہینے مئی میں پاکستان کا دورہ متوقع
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا عام پرواز میںسفر،مسافروں کو ملی اذیت،پی آئی اے کو بھی نقصان
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ مکمل
شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت
وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری ،ملک و قوم اورفلسطین کیلئے خصوصی دعائیں کی