وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا عام پرواز میں‌سفر،مسافروں کو ملی اذیت،پی آئی اے کو بھی نقصان

0
290
pia pm

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز رمضان کے آخری عشرے میں عمرہ ادا کرنے گئے، دونوں لاہور سے ایک ساتھ روانہ ہوئے اور ایک ساتھ ہی واپس آئے، دونوں نے پی آئی اے کی عام پرواز سے سفر کیا، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے جس پرواز میں سفر کیا اس پرواز کے دیگر مسافروں کو ماہ رمضان میں شدید کوفت اٹھانی پڑی ہے،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا پرواز میں سفر مسافروں اور پاکستان کی قومی ایئر لائن کے لئے وبال جان بن گیا،

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وفد کے ہمراہ پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جدہ اسلام آباد پرواز پی کے 842 پر سفر کیا،پرواز نے اسلام آباد اترنا تھا تا ہم وزیراعظم اور مریم نواز نے لاہور آناتھا اسلئے پرواز کو اسلام آباد کی بجائے لاہور میں اتارا گیا،پرواز کی روانگی سے قبل بھی پرواز دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی کیونکہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ تاخیر سے پہنچے اور انکا انتظار کیا جا تا رہا، جس پر پرواز میں سوار مسافر برہم بھی ہوئے تا ہم کسی کی نہ سنی گئی اور وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب پہنچے تو پرواز روانہ ہوئی،واپسی پر اسلام آباد جانیوالی پرواز کو لاہور میں اتارا گیا تو طیارے میں سوار مسافروں نے پھر احتجاج کیا،پی آئی اے کی پرواز لاہور میں سرکاری وفد کو اتارنے کے بعد دو گھنٹے تک ایئر پورٹ پرکھڑی رہی جس پر مسافر پھٹ پڑے،جدہ اسلام آباد پرواز پی کے 842 میں 380 مسافر سوار تھے، اس دوران لاہور ائیرپورٹ پر طیارے میں بیٹھے اسلام آباد اور کے پی کے کے مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ جدہ سے بھی لیٹ روانہ ہوئے اب اسلام آباد کی بجائے لاہور میں بھی تاخیر ہو رہی ہے، پرواز اسلام آباد نہیں جا رہی تو ہمیں اتار دیا جائے ہم بس یا ریلوے سے اسلام آباد چلے جائیں گے تا ہم مسافروں کو نہیں اترنے دیا گیا اور طیارہ دو گھنٹے کے انتظار کے بعد اسلام آباد کے لئے روانہ ہوا.

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کا وفد 7 اپریل کو پی آئی اے کی جس پرواز سے سعودی عرب گئے تھے اس پرواز کو بھی جدہ کے بجائے مدینہ منورہ میں اتارا گیا تھا. لاہور جدہ پرواز پی کے 759 کو مدینہ منورہ میں اتارنے پر بھی مسافروں نے سخت احتجاج کیا تھا

نجی ٹی وی کے مطابق ائیرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری وفد کے سعودی عرب جانے اور آنے کے دوران دونوں مرتبہ پرواز کا روٹ تبدیل کرنے سے نہ صرف پی آئی اے کی ساکھ خراب ہوئی بلکہ مسافروں کو بھی شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑاسعودی عرب آتے اور جاتے ہوئے قومی ایئر لائن کی پروازوں کا رخ تبدیل کرنے سے بھی پی آئی اے کو ایندھن اور دیگر مدات میں لاکھوں روپے کے اضافی اخراجات بھی اٹھانا پڑے ہیں، اب سوال یہ ہے کہ ایک طرف پی آئی اے کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ دیوالیہ ہو چکی اور نجکاری ہو رہی ہے تو دوسری جانب حکمرانوں کی جانب سے ایسے اضافی اخراجات کا ذمہ دار کون ہے

8 پولیس مقابلوں میں ہنی ٹریپ کر کے شہریوں کو لوٹنے والے 7 خطرناک ڈاکو ہلاک

قصور میں ایک اور جنسی سیکنڈل،خواتین کی عزت لوٹ کر ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

عبدالقوی باز نہ آئے، ایک اور نازیبا ویڈیو وائرل

عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

اپنی ہی بیوی کو نازیبا ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی دینے والاپہنچا جیل

ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں حریم شاہ کی پرانی دوست صندل خٹک کو گرفتار 

صندل خٹک نے میڈیا کو بتایا کہ حریم نے مجھ سے اپنی بہن کی شادی کیلئے پیسے ادھار لئے تھے،

حریم شاہ نے کہا ہے کہ میری پرائیویٹ وڈیوز میری سہیلوں نے وائرل کی ہیں

متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیو لیک ہوئی ہے، ویڈیو وائرل ہو چکی ہے،

حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

ویڈیو لیک کلب میں اب تک کون کون ہوا شامل؟ کن اہم شخصیات کی "ویڈیوز ہوئیں "لیک”

Leave a reply