بھارتی دہشت گردوں،جاسوسوں کی رہائی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے اہم ریمارکس
بھارتی دہشت گردوں،جاسوسوں کی رہائی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے اہم ریمارکس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی اور جاسوسی کرنے والے 8 مجرمان کی درخواستوں پر سماعت 5نومبرتک ملتوی کر دی گئی
پاکستان نےسزا پوری کرنے والے 5 بھارتی مجرموں کو رہا کر کے بھارت واپس بھیج دیا ،وزارت داخلہ نے تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی،جواب میں کہا گیا کہ 26 اکتوبرکو چاروں بھارتی قیدیوں کو رہا کر کے بھارت بھیج دیا گیا ،عدالت نے قیدیوں کی رہائی اور بھارت واپسی پر بھارتی ہائی کمیشن کی ایک درخواست نمٹا دی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ دیگر چار ملزمان کا کیا بنا؟ کیا انکو بھی ملٹری کورٹ سے سزا ہوئی تھی؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ چاروں قیدیوں کو بھی ملٹری کورٹ سے ہی سزا ہوئی تھی،ان میں سے ایک کو رہا کر کے بھارت واپس بھیج دیا گیا ہے، دیگر قیدیوں کی حد تک ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کرونگا،
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب سزا مکمل ہو چکی تو پھر کس طرح قیدیوں کو رکھا جا سکتا ہے؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے ہدایات لینے کےلیے عدالت سے مزید وقت مانگ لیا
مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی
لاہور کے علاقے سے کٹی ہوئی دو ٹانگیں کچرا کنڈی سے برآمد
فیس بک نے ٹرمپ کی الیکشن مہم کے اشتہارات ہٹا دئیے
تشدد کو کم کرنے کیلئے فیس بک نے اپنی پالیسی ریوو کرنے کا اعلان کر دیا
بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا
لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی
لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص
کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟
کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت
کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا
واضح رہے کہ پاکستان نے پانچ بھارتی قیدیوں کو سزا مکمل ہونے پر بھارت بھیج دیا ہے۔ ان تمام قیدیوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی سیکیورٹی فورسز کے حکام کے حوالے کیا گیا۔ ان میں آندھرا پردیش کا ستیش بھوگ ولد نورتی بھوگ، رائے پور کا بھگیان کمار گنشام ولد شامی لال، اڑیسہ کا برجو ولد دھموکمیر، کانپور کاسونو سنگھ ولدروشن سنگھ، کانپور کا شمس الدین ولد مرتضی حسین شامل ہیں۔ بھارتی حکام نے ان پانچوں افراد کو ضروری کارروائی کے لئے امرتسر میں ریڈ کریسنٹ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے