لاہور: کرکٹ بورڈ میں کرپشن سے پردہ اُٹھنے کا وقت آگیا ہے ، پی ٹی آئی رہنما جاوید بدرنےاہم خبر دیتے ہوئے کہا ہےکہ بہت جلد کرپشن والے بھی بے نقاب ہوجائیںگے،اطلاعات کے مطابق جاوید بدر کی درخواست پر پی سی بی نے آج ایف آئی اے میں پی ایس ایل ون ٹو کا ریکارڈ جمع کروا دیا ہے
جاوید بدر کا کہنا ہے کہ اب ایف آئی اے کا کام ہے کہ وہ اس ریکارڈ کی چھان بین کرے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرپشن سے پردہ اُٹھنے کا وقت آگیا ہے، اور پردہ اٹھنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے ایمانداری سے تفشیش کرتے ہوۓ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرے
جاوید بدر نے مزیدکہا کہ دو سال کے بعد ریکارڈ جمع کروانا بھی کئی سوالوں کو جنم دے رہا ہے ، جاوید بدر نے مزید کہا کہ ریکارڈ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے کافی امکانات ہیں ، انہوںنے کہا کہ پی ایس ایل کی آڈٹ رپورٹ اور بورڈ کے جمع شُدہ ریکارڈ کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے پاس بھیج دینا چاہیے







