کرکٹ بورڈ میں کرپشن عیاں کرنے پر پی ٹی آئی کے اندر سے دباؤڈالا گیا ، جاوید بدر
باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر کارکُن جاوید بدر نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ مُجھے کرکٹ بورڈ میں کرپشن کے خلاف لڑنے سے اپنی ہی پارٹی روک رہی ہے.(مرحوم)نعیم الحق نے فون کرکے کیس سے ہٹنے کا بولا تھا .اسی طرح چئیرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے مُلاقات میں کیس واپس لینے کا دباؤ ڈالا تھا.
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر کارکُن جاوید بدر کا تہلکہ خیز انکشاف
مُجھے کرکٹ بورڈ میں کرپشن کے خلاف لڑنے سے اپنی ہی پارٹی روک رہی ہے
(مرحوم)نعیم الحق نے فون کرکے کیس سے ہٹنے کا بولا چئیرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے مُلاقات میں کیس واپس لینے کا دباؤ ڈالا@ImranKhanPTI pic.twitter.com/FfgnrxZKDF
— Javed Badar Pakistan🇵🇰(Awami Inqalaab) (@jkhanbadar) August 31, 2020
جاوید بدر نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر بننے والی جعلی حکومت خود احتساب نہیں کرنا چاہتی، احسان مانی کا نام کرکٹ بورڈ کے میڈیا رائٹس کی کرپشن میں آرہا ہے، نعیم الحق کُچھ خاص لوگوں کو بچانے کی کوشش کررہے تھے.
واضح رہے کہ جاوید بدر پی سی بی کے متعلق دعوی کرتےآئے ہیں کہ کرکٹ بورڈ میں میگا کرپشن ہوئی ہے جس پر موجودہ حکومت خاموش ہے حالانکہ ان کا نعرہ ہے کہ کرپشن کے خلاف سخت ایکشن لینا ہے .
ورلڈ کپ پہلے میچ میں ناقص بیٹنگ پر جاوید بدر کی پی سی بی پر تنقید