سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے حالیہ انٹرویو میںملکی حالات پر پریشانی اور تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس بار بجلی کے بل اتنے زیادہ آئے ہیں کہ لوگ دے نہیں پا رہے ، حکومت ریلیف دینے کی پوزیشن میں نہیں جبکہ آئی ایم کا کہنا ہے کہ بل تو ہر حال میں ادا کرنے ہوں گے، انہوں نے کہا کہ ایسا نہیںہے کہ صرف مہنگائی نے غریب طبقے کو ہی پریشان کیا ہے ، بلکہ مہنگائی کی وجہ سے صاحب استعداد لوگ بھی پریشان ہوئے ہیں ، لیکن فرق یہ ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح اپنا گزارہ کر لیتےہیں لیکن غریب نہیںکر پاتا.
”انہوں نے کہا کہ میں تو سوچتا ہوں کہ جن لوگوں کی تنخواہیںتیس چالیس ہراز ہے وہ کیسے گزارہ کرتے ہوں گے”، ملکی حالات اس وقت بہت خراب ہیں، ہر طرف پریشانی ہے. انہوں نے کہا کہ ٹیکسز اتنے بڑھ گئے ہیں کہ غریب آدمی کی تو کمر ہی ٹوٹ گئی ہے ، میرا دل یہ سب دیکھ کر بہت پریشان ہے خدا ہمارے حال پر رحم فرمائے .دوسری طرف بلال قریشی نے بھی کہا ہے کہ مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ سمجھ نہیں آتی کہ کیا کریں اور کیا نہ کریں .