سیاسی جماعت برابری پارٹی کے سربراہ اور معروف گلوکار جواد احمد بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
باغی ٹی وی : گلوکار جواد احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
انہوں نے کورونا کا شکار ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ کورونا سے لڑنا ہے ہم نے ڈرنا نہیں ہے سب کو احتیاط کرنی چاہیے۔
واضح ہے کہ معروف گلوکار اور سیاسی شخصیت جواد احمد نے کورونا کے دوران مرض کے خلاف فرنٹ پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک گانا ’ہمیں تم سے پیار‘ گایا تھا جو مقبول عام ہوا۔