پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے اپنے مرحوم والد کی برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پر اُن کے لیے جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ مایا علی نے اپنے مرحوم والد کی برسی کے موقع پر والد کی یادگار تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بابا آج سے 4 سال قبل آپ ہمیں اس دُنیا میں تنہا چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
مایا علی نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ وقت سے اچھا مرہم کوئی نہیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ ہمیشہ وقت مرہم نہیں بنتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ بابا میں ہر لمحہ ہر دُکھ ہر خوشی میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں آپ ہمیشہ میری دُعاؤں اور خیالات میں شامل ہوتے ہیں۔
اُنہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ یہی کہتی پوں اور آج بھی یہی کہوں گی کہ اپنے والدین کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گُزاریں کیونکہ جب وہ ایک بار چلے گئے تو لوٹ کر واپس نہیں آئیں گے۔
آخر میں اُنہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اُن کے مرحوم والد کے لیے سورۃ الفاتحہ پڑھیں۔
مایا علی کی یہ جذباتی پوسٹ دیکھنے کے بعد مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے لئے تسلی بھرے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے-