جواد احمد کا اپنا نیا گانا ’کسانا‘ بھارت میں مقبول ہونے پر خوشی کا اظہار

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار جواد احمد نے اپنا نیا گانا ’کسانا‘ بھارت میں مقبول ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے-

باغی ٹی وی :اس ضمن میں جواد احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نئے گانے ’کسانا‘ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

جواد احمد نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارت کے نامور اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت کے سب سے بڑے سمجھے جانے والے اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دنیا کے تمام کسانوں کی حمایت میں میرا گانا ’کسانا‘ بھارت میں وائرل ہو گیا ہے۔


گلوکار نے اپنے پیغام میں اُس خبر کا لنک بھی شیئر کیا جس میں اس اخبار نے اس بات کا ذکر کیا ہے۔

واضح رہے کہ جواد احمد نے دنیا بھر کے کسانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے گانا بنایا ہے دسمبر میں ریلیز ہونے والا ’کسانا‘ گانا بھارت میں بھی تیزی سے مقبول ہونے لگا ہے –

جواد احمد نے اپنے پنجابی گانے میں کسانوں کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ جس خوبصورت زمین پر وہ کاشتکاری کرتے ہیں اس پر ان کا حق ہے وہی زمین کے رکھوالے ہیں لہٰذا انہیں سر اٹھا کر جینا چاہیے۔

خیال رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دلی کی سرحد پر بھارتی پنجاب اور ہریانہ سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کسان مودی سرکار کے نئے زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔

کیونکہ بھارتی کسانوں کو تشویش ہے کہ نئے زرعی قوانین کے ذریعے سے انہیں کارپوریٹ سیکٹر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے گا۔

جواد احمد کا گانا بھارت میں مودی کی پالیسیوں کے خلاف کسانوں کی تحریک کا حصہ بن گیا

Comments are closed.