معروف ہدایتکار جواد بشیر پہنچے سینما گھر اور فلم دیکھی منی بیک گارنٹی. ان کے ساتھ ڈائریکٹر احسن رحیم بھی موجود تھے ، دونوں نے فلم کی جم کر کی تعریف اور کہا کہ پاکستان کی موجودہ دور کی بہترین فلم اگر کسی کو کہا جا سکتا ہے تو وہ ہے منی بیک گارنٹی. کہانی کو بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ ٹریٹ کیا گیا ہے. تمام فنکاروں نے بھی کمال کا کام کیا ہے. اس فلم کو اگر ہم کلاسک کہیں تو بےجا نہ ہو گا. جواد بشیر نے کہا کہ میں شان شاہد کا بہت بڑا فین ہوں وہ بہت اچھے فنکار ہیں لیکن ان کو منی بیک گارنٹی پر تنقید نہیں کرنی چاہیے تھی لیکن اگر انہوں نے

کوئی تنقید کی ہے تو میں اس تنقید سے اتفاق نہیں کرتا کیونکہ موجودہ سینما کے لئے جیسی فلمیں بننی چاہیے منی بیک گارنٹی ویسی ہی فلم ہے. جواد بشیر اور احسن رحیم نے کہا کہ تنقید کریں اصلاح کی غرض سے ایسا کریں کسی کا حوصلہ توڑنے کےلئے ایسا نہیں ہونا چاہیے. دونوں نے کہا کہ اگر ہم ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچیں گے تو کام کیسے چلے گا. انہوں نے ہر کسی کو سینما اور موویز کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی.

Shares: