فلم جوان جس نے باکس آفس پر دھوم مچا رکھی ہے اس کے ریکارڈ توڑ بزنس کے بعد ان کے ڈائریکٹر ایٹلی کمار نے اس خواہش کاظہار کر دیا ہے کہ ان کی فلم آسکر ایوارڈز میں پہنچے اور آسکر جیتے۔ رپورٹس کے مطابق جب سے فلم جوان سپر ہٹ ہوئی ہے تب سے اس فلم کے ڈائریکٹر ایٹلی کمار پھولے نہیں سما رہے۔ فلم جوان کے 36 سالہ ہدایت کار ایٹلی نے تازہ انٹرویو کے دوران اپنے مستقبل کے عزائم کا اظہار کردیاہے۔انہوں نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے باکس آفس پر فلم جوان کے راج کے بعد میری نظریں اب آسکرایوارڈ پر لگی ہوئی ہیں،
میں چاہوں گا کہ فلم عالمی ایوارڈ کے اسٹیج تک پہنچے۔ایک سوال کے جواب میں ایٹلی نے خود میں آسکر ایوارڈ حاصل کرنے کی چاہت کی تصدیق کی اور ساتھ ہی مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ اس بارے میں شاہ رخ خان سے بھی بات کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ” اگر سب کچھ ٹھیک رہے تو یقینا جوان کو بھی آسکر ایوارڈ میں جانا چاہیے۔”ایٹلی نے کہا ہم نے فلم پر بہت محنت کی اور اسکا صلہ بھی ہمیں ملا ہے جس پر میں بہت خوش ہوں۔