پی ٹی آئی نے ٹرولنگ کر کے دانستہ یا غیر دانستہ جوانوں کو بھڑکایا،فردوس عاشق اعوان

0
40
firdos

سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کی جناح ہاؤس آمد ہوئی ہے

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جرنلسٹس کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ نو مئی کے بعد سے یہاں پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں نو مئی کو یادگار شہداء کو نقصان پہنچانے پر مزمت کرتی ہوں نو مئی کا سانحہ راتوں رات رونما نہیں ہوا ،میرا حلقہ سیالکوٹ بارڈر کیساتھ جڑا ہوا ہے ،میرے والد میرے خاندان نے ملک و قوم کیلئے شانہ بشانہ افواج پاکستان کا ساتھ دیا،سجیت گڑھ کے بارڈر سے دس منٹ کی مسافت پر بارڈر ہے جس کی حفاظت پاک افواج سینہ تان کرحفاظت کرتے رہے ہیں،میں نے شہداء اور غازیوں کو بھی دیکھا ہے،اسی حلقے سے جنرل سرفراز ستار کا تعلق ہے ان واقعات نے راتوں رات نو مئی کو جنم نہیں لیا،میری جماعت پی ٹی آئی نے ٹرولنگ کر کے دانستہ یا غیر دانستہ میرے جوانوں کو بھڑکایا،

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کے قیام کے پیچھے بھی یہ ہی سارا پراپیگنڈہ تھا،اس گھر کے اندر بانی پاکستان قائد اعظم کی بلڈنگ ہم سے سوال کر رہی ہے ہم اس بلڈنگ اور قائد اعظم کے سامنے شرمندہ ہیں ،ٹی ٹی پی پاکستان دشمن جو کرتے رہے آج ہمارے لوگوں نے کیا،قائد اعظم کا گھر ،کور کمانڈر کا گھر ،حساس معلومات ،ریکارڈ سمیت ،اللہ کا گھر بھی محفوظ نہ رہا ،میری قوم کے معمارو آپ سوچیں کہ ہم نے تو دشمن کو ٹارگٹ کرنا تھا،جو ڈرامہ رچایا گیا یہ پاکستان کیلئے زہر قاتل ہے یہ جماعت جس کا نعرہ تھا تبدیلی کا،گلے سڑے نظام سے تبدیلی کا،وہ کیا کر رہی ہے،

فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا

بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

Leave a reply