جائیداد اور رشتے کا تنازعہ: سفاک شخص اپنی بیٹی اور بہن کا بیہمانہ قتل کردیا
اسلام آباد میں سفاک شخص نے اپنی بیٹی اور بہن کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کے مطابق واقعہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ نیلور کی حدود میں پیش آیا جہاں سفاک باپ نے بہن اور بیٹی کو جائیداد کے تنازعہ پر اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
سی ٹی ڈی کی کاروائی، بھاری مقدار میں بم تیار کرنے کا سامان برآمد
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خضر حیات فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر ناصر خان نے ایس پی رورل سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزم کو تلاش کرنے کےلیے خصوصی ہدایت جاری کردیں ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ وقوعہ تھانہ نیلور کے علاقہ سوٹی دی پڑی،چراہ چوک میں پیش آیاجہاں ملزم خضرحیات نے اپنی جواں سالہ بہن پروین اور بیٹی مریم کو فائرنگ کرکے قتل کیا ابتدائی تحقیقات کے مطابق دوہرے قتل کا دلخراش واقعہ رشتے اور جائیداد کے تنازع پر پیش آیا۔
دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جب کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے اور وقوعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔
گجرات میں 4 خواتین کاغیرت کے نام پر قتل
قبل ازیں پنجاب پولیس نے لاہورکے علاقے باغبانپورہ میں اندھےقتل کا معمہ حل کرتےہوئےجائیداد کے لالچ میں سگے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا لاہور میں کچھ روز قبل اندھے قتل کا معاملہ سامنے آیا جسے لاہور پولیس نے حل کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے-
انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق سگے بھائی نے جائیداد کے لالچ میں دوست کیساتھ مل کر اپنے بھائی کو قتل کیا تھا ملزم نے بھائی کو قتل کرنے کے بعد موت کو خودکشی کا رنگ دینے کےلیے مقتول ساجد سعید کے گودام میں آگ لگائی اور سر میں گولی ماری۔
ایس پی انویسٹی گیشن کنیٹ کا کہنا تھا کہ پولیس نے شک کی بنیاد پر تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا تو کرائم سین پر موجود شواہد کی مدد سے ملزمان کی تلاش ممکن ہوئی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کی ہدایت ایس پی انویسٹی گیشن نے کارروائی کی، گرفتار ملزمان میں ندیم اور شہباز شامل ہیں۔