کراچی :جے ڈی سی کے وفد کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات:کام اورخدمات کی تعریف ،اطلاعات کے مطابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی  سے جے ڈی سی کے  وفد
نے تفصیلی ملاقات کی۔ وفد میں میں چئیرمین شیخ حسن  جنرل سیکریٹری ظفر عباس   ایڈیشنل سیکریٹری سجاد حیدر فنانس سکریٹری مصطفی علی  اور  عرفان علی شامل تھے
جنرل سیکریٹری ظفر عباس نے جناب ڈاکٹر عارف علوی صاحب کو جے ڈی سی کی جانب سے کراچی میں 50 فری ڈالیسز سینٹرز کی تیزی سے تیاری اور مفت علاج سمیت دسترخوانوں و دیگر خدمات انسانی کے شعبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جے ڈی فاونڈیشن کے تمام فلاحی کاموں کو سراہا اور پسند کیا۔ صدر پاکستان کی جانب سے جدید ڈالیسز مشینوں کی پاکستان آمد کے لئیے کچھ رابطوں کی یقین دھانی بھی کرائی گئی۔








