ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں کھجوروں کی گٹھلیوں میں مشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
باغی ٹی وی: میڈیا ذرائع کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں کھجوروں کی گٹھلیوں میں چھپا کر لائی گئی چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے-
ذرائع ابلاغ کے مطابق منشیات کے مقدمے میں قید اسد خان سے اس کا دوست سہیل شہزاد جیل میں ملاقات کے لئےپہنچا اورکھانا بھی لایا جیل انتظامیہ نے جیل مینوئل کے مطابق کھانا چیک کیا تو کھجورکی گٹھلیوں میں چھپائی گئی چرس برآمد ہوئی۔
سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم آفتاب باجوہ نے بتایا کہ سہیل شہزاد کو برآمد کی گئی چرس سمیت پولیس کے حوالے کردیا گیا ہےملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن جہلم میں مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی
دوسری جانب قبل ازیں لاہور میں پولیس نے جیل اور قیدیوں کی گاڑی میں ملزموں کی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے 2 ٹک ٹاکرز کو گرفتارکیا تھا لاہور میں گرفتار ٹک ٹاکرز خود ویڈیوز بناتے اور بعض اوقات پریزن وین(قیدیوں کی بس) یا جیل میں موجود ملزمان کو موبائل تھما کر ان سے بھی ویڈیوز بنواتے تھے۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاکر مدثر اور صدیق ملاقات کے بہانے جیل میں قیدیوں کی ٹک ٹاک ویڈیوز ریکارڈ کیں، ملزمان نے چلتی بائیک پر پریزن وین میں قیدیوں کو موبائل دیکر بھی ویڈیوز بنوائیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔








