جعلی اکاؤنٹس کیس،نیب نے ریفرنس بارے کیا فیصلہ کیا؟ عدالت میں بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے سندھ بینک مبینہ منی لانڈرنگ اورجعلی اکاؤنٹس کیس میں ضمنی ریفرنس دائر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
جج اعظم خان نے 5 مارچ کو ضمنی ریفرنس داخل کرنے پر نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کی تھی ایک سال انتظار کے بعد نیب نے ضمنی ریفرنس کا فیصلہ منسوخ کر دیا،نیب کے مطابق رپورٹ احتساب عدالت اسلام آبادمیں جمع ،وعدہ معاف گواہ ناصر لوتھا کا جواب نہ ملا،18مارچ 2020 کو باہمی قانونی معاونت سے متعلق ایم ایل اے یو اے ای بھیجا تھا،ایم ایل اے دفتر خارجہ کے ذریعے یو اے ای کی وزارت انصاف کو بھیجا گیا، 17ستمبر 2020 کو یو اے ای کی وزارت انصاف کویاد دہانی کا خط بھی ارسال کیا، جواب نہ ملنے پر 21 جنوری 2021 کو دوسرا ایم ایل اے بھی بھیجا،
قومی اسمبلی بجٹ سیشن،لیکن وزراء غائب، خواجہ آصف کی نشاندہی پر ڈپٹی سپیکر نے دیا جواب
قومی اسمبلی میں منظور خاتم النبینﷺکی متفقہ قرارداد پر مرکزاورصوبوں سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بڑی پیشکش کر دی
اللہ نہ کرے آپ خود کشی کریں لیکن قوم کوآپ نے خود کشی پرمجبور کردیا،سعد رفیق
آصف زرداری، نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، نیب نے کیا بڑا فیصلہ
نیب کے مطابق بلال شیخ و دیگر کے خلاف عبوری ریفرنس کو ہی حتمی تصور کرتے ہوئے ٹرائل چلایا جائے ،سندھ بینک کو مبینہ منی لانڈرنگ سے 25 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا، قرض کے نام پر اربوں روپے اومنی کی بے نامی کمپنیوں کو جاری ہوئے،فراڈ قرض کے نام پر سرکاری بینک کو نقصان پہنچایا گیا،