جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کی بڑی کامیابی

جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کے علاوہ کتنے افراد گرفتار ہیں اور نیب نے کتنی ریکوری کر لی؟ حیران کن خبر آ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے ملزمان سے اب تک 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی ،کراچی اسٹیل مل کی 10ارب 66کروڑکی اراضی ملزمان سے واپس لے لی،اراضی کراچی اسٹیل مل کو واپس بھی کر دی گئی،ایک اور ملزم سے پلی بار گین کی مد میں 48کروڑ روپے بھی وصول کئے گئے،

آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں پلی بار گین کی درخواست بھی جمع کروائی گئی،ریکوری 8ملزمان سے پلی بار گین کی صورت میں کی گئی ،جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک 42 ملزمان گرفتار ہیں ،ملزمان حماد شاہد،عبدالغنی، طارق بیگ،محمد اقبال سے ریکوری کی گئی ،پلی بارگین کرنے والوں میں محمد توصیف،عامراورسراج شاہد بھی شامل ہیں

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے

Comments are closed.