پنجاب کے علاقے سرگودھا میں پیرنے جن نکالنے کیلئے 8 سالہ بچہ پرمبینہ تشدد کیا جس سے بچے کی حالت بگڑ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آٹھ سالہ علی کو اس کی والدہ جعلی پیر وسیم شاہ کے پاس دم کروانے لے کرگئی تھیں ،پیر نے جن نکالنے کے بہانے معصوم بچے کو کئی گھنٹے تک بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ،8 سالہ علی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کر دیا گیا ،

ڈاکٹرز کے مطابق تشدد سے بچے کا جبڑا ٹوٹ گیا، مثانہ بھی متاثر ہواہے،بچے کے والدین نے جعلی پیرکےخلاف مقدمے کے اندراج کیلئے پولیس کودرخواست دے دی

 

چند روز قبل پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں جعلی عامل نے کالے جادو کا جھانسہ دیکرملائیشین خاتون کولوٹ لیا تھا ،متاثرہ خاتون ازلیناکی شکایت پرایف آئی اے نےکارروائی کی اورجعلی عامل کو بیٹے سمیت گرفتارکر لیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے آصف اقبال کا کہنا ہے کہ ملزمان کوایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے لاہور سے گرفتار کیا

واضح رہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی عامل کو گرفتار کر کے 3 ہزار سے زائد خواتین کی غیراخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کی تھیں، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیض اللہ کوریجو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم شاہنواز ایک جعلی آستانے کا گدی نشین بنا ہوا تھا اور آستانے پر نہ آنے والی خواتین کو ویڈیو کالنگ کے ذریعے دم کرتا اور ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرتا تھا اور ان سے پیسےبٹور تا تھا.

Shares: