ایک اور اوورسیز پاکستانی جعلی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں لٹ گیا

0
36
islamabad

اسلام آباد بارہ کہو تھانہ کی حدود میں ایک اور اوورسیز پاکستانی جعلی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں لٹ گیا۔

سفید کلٹس گاڑی میں سوار وائرلیس سیٹ اٹھائے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے 3 نامعلوم ملزمان دیول مری کے رہائشی سعودی عرب پلٹ خلیل الرحمٰن عباسی سے تلاشی لیتے ہوئے "14 ہزار سعودی ریال” پاسپورٹ چھین کر فرار ہوگئے۔ہفتہ 15 اپریل کو علی الصبح "سفید کلٹس گاڑی نمبر AGH-998” میں سوار وائرلیس سیٹ اٹھائے 03 نامعلوم ملزمان نے ائیر پورٹ سے گاؤں جاتے شہری خلیل الرحمٰن عباسی کی گاڑی کو ڈونگی کسی تھانہ بارہ کہو کے قریب اشارہ دے کر روک لیا،

وائرلیس سیٹ اٹھائے03 ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایجنٹ لگ رہے ہیں، ہمیں تلاشی دیں،شہرئ خلیل الرحمٰن عباسی نے تلاشی دی تو ملزمان خلیل الرحمٰن  سے 14 ہزار سعودی ریال  سمیت پاسپورٹ لے کر موقع سے فرار ہو گئے ۔متاثرہ شہری خلیل الرحمٰن عباسی کے مطابق ملزمان میں سے ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے کا ظاہری حلیہ عمر 27/28 سال ملیشیا رنگ کے کپڑوں میں ملبوس واسکٹ پہنے۔ دوسرا عمر 25/26 سال پینٹ شرٹ،جبکہ پیچھے بیٹھا تیسرا ملزم پینٹ شرٹ میں ملبوس 24/25 سال کی عمر کا نظر آرہا تھا۔بارہ کہو پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان

معذور لڑکی کی نعش قبر سے نکال کر بیحرمتی،ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

سات سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

Leave a reply