جعلی وکیل کی اطلاع دینے پر 5000 روپے انعام

0
60

جعلی وکیل کی اطلاع دینے پر 5000 روپے انعام

جو وکیل جعلی وکیل کی شواہد کے ساتھ نشاندہی کرے کا انعام دیا جائے گا

حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ہفتہ کے روز ایک اجلاس کے دوران متفقہ طور پر ایک قرار داد پاس کرتے ہوۓ وکلاء پر مشتمل ایک 9 رکنی کمیٹی قائم کی ہے جس کا مقصد جعلی وکلاء کے معاملات کو دیکھنا ہوگا قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار حیدرآباد جعلی وکلاء کے معاملے میں سخت اقدامات لینے جا رہی ہے اس سلسلے میں قرارداد میں اعلان کیا گیا کہ جو وکلاء جعلی وکیل کی یا خود کو وکیل نہ ہوتے ہوئے وکیل ظاہر کرنے والوں کی شواہد کے ساتھ نشاندہی کرے گا اس کو بار کے صدر کی جانب سے مبلغ 5000 روپے انعام دیا جائے گا

دوسری جانب قرار داد میں کہا گیا ہے کہ وکلاء کے منشی اور کلرک حضرات کو خود کو رجسٹرڈ کروانا ہوگا اور ان کو نیلی پینٹ یا ٹراؤزر اور ہلکی نیلی شرٹ پہننی ہوگی

 ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

Leave a reply