یروشلم پر قبضے کی دجالی سازش بے نقاب، بیت المقدس جل رہا ہے،ظلم کی نئی داستان رقم
باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ہے لگتا ایسا ہے کہ امریکا اور مغرب فلسطین کو مکمل قبرستان بنانے کے پلان پر ہے کیونکہ اسرائیل کو تباہی سے روکنے کے لیے کوئی اقدام نہیںکر رہا . اس سلسلےمیں سلامتی کونسل کا اجلاس امریکا نے ملتوی کرادیا ہے .
امریکی صدر جیو بائیڈن نےکہا ہےکہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے . اس ہلہ شیری نے اسرائیل کو اور ظلم ڈھانے پر مجبور کر دیا ہے. دوسروں سے کیا گلہ کرنا ہے خود مسلم حکمران اس بارے میں کسی ایک نکتے میں بھی جمع ہونے پر تیار نہیں ہیں.
اسرائیل کے اقدام کے خلاف ہونے والا عرب لیگ کا اجلاس بلا کسی ٹھوس لائحہ عمل کے ہی ختم ہوگیا ہے .اسرائیل کے چار دن سے جاری رہنے والے مظالم کے خلاف یہ اجلاس بنا کسی نتیجے کے ہی ختم ہوگیا ہے .
مبشر لقمان کا کہنا تھا اصل میں مسلم ممالک نے اپنے اپنے مفادات اسرئیل سے وبستہ کررکھے ہیں . اور تو اور یہ سب کھل کر اقوام متحدہ میں اس کے خلاف بیان دینے سے بھی قاصر ہیں . انہوں نے سخت اقدام کیا اٹھانا ہے .
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ خاموش اور کوئی موثر اقدام نہ کرنے کا مطلب ہوگا ہے یہ سب حکمران اس ظلم میں برابر کے شریک ہیں. اس ظلم میں یہ حکمران ا سلیے برابر کے شریک ہیں کہ انہوں نے اپنے مفادات ، عیاشی اور لالچ کی وجہ سے فلسطینیوں کے خون کو سمجھنے کی کوشش ہی نہیںکی.
ان کا کہنا تھا کہ وہ حکمران جو مسلم امہ کے لیڈر ہونے کےدعویدار ہیں وہ بلکل اپنے ہونٹ بند کر کے رکھے ہوئے ہیں . کہ اگر انہوں نے کوئی لفظ نکالا تو کہیں اسرائیل ناراض نہ ہو جائے . انہوں نے کہا ہے ان حکمرانوں نے سودی نظام شروع کر کے اللہ سے بغاوت اور جنگ شروع کر رکھی ہے .
کوئی نہیں خیال کرنا کہ ان کی کیا ذمہ داریا ں ہیں. اور ان پر امت مسلمہ کیا تقاضا کرتی ہے . اقوام متحدہ شاید اسرئیل کو اتنا وقت دینا چاہیتی ہے کہ وہ بیت المقدس سے مسلمانوںکو ملک بدر کردیے اور مسجد اقصی کو مکمل طور پر شہید کردیے پھر جاکر کچھ کرے اور تب تک اسرائیل اپنا کھیل مکمل کر لے .
مسلم ممالک میں چھوٹے چھوٹے مسئلےپر آزدی اظہار رائے اور انسانی حقوق کی قدغنیںلگانے والوں کو اس قدر انسانوں کا المیہ نظر نہیں آتا .اصل میں یہ سب اس میں برابر کے شریک ہیں جس نے ظالم کو اس قدر بے خوف کر دیا ہے کہ وہ اپنے ظلم پر آزادی سے گامزن ہے .